17th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release

17th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( ) بلدیہ وسطی نارتھ کراچی زون میں یوسی نمبر ۳ پاور ہاوس چورنگی تا.K 4 چورنگی 5000 سروس روڈ کو نعمان بن ثانت( امام ابو حنیفہ ؒ )کے نام سے منسوب کردیاگیا۔ ’’امام ابو حنیفہؒ اسٹریٹ‘‘ کا افتتاح متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن و رکن قومی اسمبلی امین الحق نے کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،اراکین رابطہ کمیٹی پاکستان ابوبکر صدیق،زاہد منصوری،رکن صوبائی اسمبلی عباس جعفری،صوفی جمیل الرحمن خانی ،اہلسنت رابطہ کونسل پاکستان کے صدر مسرور ہاشمی ،چیئرمین یونین کمیٹی نمبر ۳ فاضل خانزادہ ،یوسی ۳ کے بلدیاتی نمائندے،عمائدین شہر .اور دیگر بھی موجود تھے۔ امین الحق نے موقع پر موجود افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو مِلّتِ اسلامیہ کی اہم شخصیات کے ناموں اور کارناموں سے روشناس کرانا بہت ضروری ہے ، سڑکوں اور شاہراہوں کو اکابرینِ مِلّت کے ناموں سے منسوب کرنے کا مقصد عوام کے دلوں میں اُن کی یاد اور کارناموں کوزندہ رکھنا ہے۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بتایا کہ بلدیہ وسطی کی اہم شاہراہوں اور سڑکوں کو اکابرینِ مِلّت کے ناموں سے منسوب کیا جائے گا تاکہ نئی اور پرانی دونوں نسلوں کے دلوں میں اپنے آباء اجداد اور اسلام کی راہ میں قربانیاں دینے والے بزرگوں اور رہنماؤں کے نام اور کارنامے زندہ رہیں۔ قوم کی اہم شخصیات کو اہم رہنماؤں کے ناموں سے منسوب کرنے کا طریقہ بہت پرانا ہے ۔ جو نہ صرف قوم کو اپنے رہنماؤں کے ناموں کو یاد رکھنے میں معاون ہے بلکہ اُن کے دلوں میں اپنے رہنماؤں کے کارناموں کو جاننے کی جستجو پیداکرتاہے۔ 



17th Nov 2018 DMC Central Karachi Press Release