DISTRICT
MUNICIPAL CORPORATION, KARACHI (CERNTRAL)
PRESS RELEASE
ELECTED MEMBERS TO CONTINUE PUBLIC WELFARE WORKS: IZHAR UL HASAN
MUNICIPAL SERVICES WOULD BE DELIVERED AT THE DOORSTEP OF
COMMON PEOPLE
THERE IS NO PLACE FOR LAZY AND WORK SHIRKER IN PUBLIC
WELFARE DEPARTMENTs
Dated: 09-12-2016
KARACHI ( ) Haq parast MPAs Khwaja Izharul Hasan and
Faisal Sabzwari, with the Chairman DMC Central Rehan Hashmi and Vice Chairman
Syed Shakir Ali, addressing the Municipal officers at DMC Central
Liaquatabad, have said that elected
members of Local Government will, continue their services to the humanity and
society despite scarcity of resources. They also said that there is no need of
the lazy and work shirker in public service organizations.
There those who do not wish to work must leave the job by themselves otherwise
serious departmental disciplinary action would be taken against them
irrespective of their grades and posts. Haq Parast MPAs also asked the DMC
Chairman to hire daily wages labor to meet the shortage of manpower. They also advised to allow overtime to the
devoted and sincere workers so as to acknowledge their work. Speaking at the
moment, Chairman DMC Central Rehan Hashmi assured the MPAs that he had been
working with great devotion even facing the shortage of resources, vehicles and
man power. He also paid thanks to the Haq Parast MPAs for their guidance and
support that they used to give time to time.
Regards
Alamgeer Saifee
(Information officer)
منتخب عوامی نمائندے ہر حال میں عوام کی خدمت جاری رکھیں گے: خواجہ اظہار الحسن
وسائل ہوں، نہ ہوں بلدیاتی خدمات عوام کی دیلیز پر مہیا کی جاتی رہیں گی: فیصل سبزواری
کام چور اور بے کارافراد کی کوئی جگہ نہیں بہتر ہوگا خود ہی گھر چلے جائیں: ارکانِ صوبائی اسمبلی کی تنبیہ
مورخہ 09 / دسمبر 2016ء
کراچی ( ) حق پرست ارکانِ صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن اور فیصل سبزواری نے بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی اور وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ خصوصی اجلاس میں بلدیہ وسطی کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منتخب عوامی نمائندے ہر حال میں عوام کی خدمت جاری رکھیں گے، وسائل ہوں نہ ہوبلدیاتی خدمات عوام کی دہلیز پر مہیا کی جاتی رہیں گی۔ انہوں نے افسران کو خصوصی طور پر متنبہ کیا کہ عوامی خدمات کے اداروں میں کام چور اور بے کار افراد کی کوئی جگہ نہیں،ایسے افراد بہتر ہے کہ خود ہی گھر چلے جائیں وگرنہ محکمہ جاتی کارروائی بلاتفریقِ عہدہ و گریڈ کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا حق پرست منتخب عوام نمائندے امید کی کِرن ہیں جو عوام کی خدمت سے سرشارہوکر تندہی سے کام کررہے ہیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ کسی بھی کالی بھیڑ کی وجہ سے عوامی نمائندوں کی کارکردگی متاثر ہو۔تندہی اور دیانت داری سے کام کرنے والے ورکرز کے لئے اوورٹائم کی تجویز پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان ہی کی بدولت ہماراسر فخر سے بلند ہے۔ سینی ٹیشن اور دیگر ڈپارٹمنٹ میں افرادی قوت کی کمی دور کرنے کے لئے ڈیلی ویجز پر افرادکو بھرتی کیاجائے۔ ارکانِ صوبائی اسمبلی نے کہاکہ بلدیہ وسطی کے وسائل کی کمی دورکرنے کے لئے اپنے ذرائع استعمال کرکے مشنری فراہم کرنے کی کوشش کریں جس کے بعد خدمات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ریحان ہاشمی نے ارکانِ صوبائی اسمبلی کا شکریہ اداکیاکہ وہ وقتاٍ فوقتاً ہدایت اور گائیڈ لائن دیتے رہتے ہیں تاکہ بلدیاتی خدمات کا تسلسل جاری رہے۔ بلدیہ وسطی کے افسران اور عملہ اپنی بساط کے مطابق انتہائی توجہ اور دیانت داری سے خدمات انجام دے رہاہے۔ جبکہ 100 روزہ صفائی مہم اپنے عروج پر ہے جس کی وجہ سے ضلع وسطی کی صورتِ حال بہتر نظر آرہی ہے۔