20th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture eradication chikungunya virus



چکن گونیا سے بچاؤ کے لئے فوری اور موثّراقدامات کئے جائیں ،ریحان ہاشمی 

بلدیہ وسطی میں چکن گونیا سے سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں

اپنی مدد آپکے تحت چاروں زونز میں مچھر مار اسپرے شروع کیا جائے ۔افسران کو ہدایت 

جگہ جگہ مخدوش پائپ لائنوں سے پانی کا رساؤ مچھروں کی افزائش میں معاونت کررہا ہے ،ریحان ہاشمی کی 
واٹر اینڈ سیوریج بورڈ پر برہمی

مورخہ 20 / دسمبر 2016ء ؁

کراچی ( )شہر میں نئی بیماری چکن گونیا وائرس سے پھیل ری ہے جو مچھر کے کاٹنے سے انسانی جسم میں سرائیت کرتا ہے جس سے اب تک 1500 شہری بیمار ہونے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کردیں انہوں ضلع وسطی کی تمام یونین کمیٹیوں کے چیئرمین و بلدیہ وسطی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے اپنے علاقوں میں مچھر مار ادویات کے اسپرے کو یقینی بنائیں ریحان ہاشمی نے کہا کہ انسانی صحت زندگی کی اہم ترین ضرورت ہے کسی بھی جان لیوا بیماری کی طرف سے لا پرواہ برتنا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے اس لئے ضروری ہے کہ چکن گونیا سے ضلع وسطی کی عوام کو بچانے کے لئے فوری اقدام کئے جائیں کیونکہ یہ بیماری مچھر کے کاٹنے سے پیدا ہوتی ہے اس لئے مچھر کی پیدائش اور افزائش کی جگہ پر خاص طور پر مچھر مار ادویات کا اسپرے کیا جائے انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جگہ جگہ واٹر اور سیوریج کی مخدوش پائپ لائنوں کے رساؤ سے پیدا ہونے والے پانی کے گڑھے مچھروں کی افزائش میں معاونت کر رہے ہیں ریحان ہاشمی نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مخدوش لائنوں کی مرمت کرائی جائے جبکہ جمع شدہ پانی کو بھی فوری صاف کرنے کے اقدام کئے جائیں تاکہ جگہ جگہ مچھروں کی افزائش کے عمل کو روکا جاسکے اس موقع پر انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقے کو صاف ستھرا رکھنے میں بلدیہ وسطی کے ورکرز کے ساتھ تعاون کریں اور اپنا کوڑا کرکٹ مقررہ کچرا کنڈیوں میں پھینکے۔واضح رہے کہ بلدیہ وسطی نے گزشتہ ماہ سے ضلع کے مختلف علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر ڈئنگی کے خلاف مہم تسلسل سے جاری ہے اس تسلسل سے پرعزم ہے کہ ضلع وسطی کو مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں سے محفوظ رکھیں گے۔ 



20th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture eradication chikungunya virus