19th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture Visit UC 45



بلدیہ وسطی میں100 روزہ صفائی مہم کا اُنّیِسواں دِن

چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکرعلی کا نیو کراچی کا ہنگامی دورہ 

بلدیاتی ادارے خدمتِ انسانیت کے ادارے ہیں۔ ریحان ہاشمی 

اختیارات اور وسائل کی کمی عوامی خدمت کی راہ میں رکاوٹ نہیں وسائل محدود جذبے لامحدود 

مورخہ; 19 دسمبر/ 2016ء ؁

کراچی ( ) میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر ضلع وسطی میں جاری ۱۰۰؍روزہ صفائی مہم اُنَّیسویں روز بھی اُسی جوش و جذبہ سے جاری رہی۔ جس کے ساتھ پہلے دِن شروع ہوئی تھی۔ یوسی13,12.11,6 نیو کراچی میں گلیوں محلّوں کی صفائی کے علاوہ کئی ٹن کوڑا کرکٹ بھی آبادیوں سے اُٹھا کر ڈمپنگ پوائنٹ پر پہنچایاگیا۔پارکوں اور کھیل کے میدانوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ رنگ و روغن کا کام بھی جاری ہے ۔ بلدیہ وسطی کے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے کارکنان تندہی کے سا، تھ دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے، اپنی اپنی ذمی داریاں نبھارہے ہیں تاکہ بلدیہ وسطی کی ہر یوسی اپنی مثا ل آپ نظر آئے۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ 100روزہ صفائی مہم کے برآمد ہونے والے نتائج کا معائنہ کرنے کے لئے نیوکراچی کی مختلف یوسیزکا دورہ کیا جبکہ یوسی 13؍گودھرا کالونی میں گودھرا مسلم اسپتال کے اطراف ، ڈی ایم سی سینٹرل ڈسپنسری اور عیدگاہ گراؤنڈ کے اطراف سے کچرا اُٹھانے اور صفا ئی کے کام کا معائنہ ، یوسی 12؍ او13 کی درمیان سڑک ’’2300روڈ‘‘ کے اطراف اور آئی لینڈ پر صفائی کاکام۔ یوسی 6الیون ڈی، قریشی مسجداور جماعت خانہ کے اطراف صفائی ۔ یوسی 11؍ 5۔جی بلا ل مسجد، کمیونیٹی سینٹر اور بلاک 98میں رحمانیہ مسجد، صدیق مسجد اور بلاک 100میں گؤ شالہ کے اطراف ، بن قاسم اسٹیڈیم جبکہ یوسی 7شاہ فیصل کا ہنگامی دورہ کیا۔ کارکنان اور افسران کو اپنے فرائض میں تندہی سے مصروف دیکھ کر انکی حوصلہ افزائی کی۔ اور انہیں مزید تندہی اور ولولے کے ساتھ خدمات انجام دینے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی ادارے در اصل انسانیت کی خدمت کے ادارے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ اُن لوگوں کو زیادہ پسند کرتاہے کہ جو انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔ تاہم یہ بات بھی قابلِ غور ہے کہ موجودہ منتخب بلدیاتی نمائندے اپنے استحقاق کے مطابق صوبائی حکومتِ سندھ سے فنڈز اور اختیارات لینے سے ابھی تک محروم ہیں لیکن اس کے باوجود کیونکہ عوام کی خدمت کے لئے آئے ہیں اس لئے اپنے بساط بھر جو کچھ بھی ممکن ہورہا ہے عوام کی بہتری کے لئے کررہے ہیں۔ 100روزہ صفائی مہم بھی ایسے ہی جذبوں کی داستان ہے کہ جس کے تحت بلدیہ وسطی کو برسوں سے جمع شدہ کوڑ ے کرکٹ اور گند گی سے 100روز کے اندر پاک کردیاجائے گا۔



19th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture Visit UC 45