24th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

24th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( ) عشرہ صفائی مہم میں ضلع وسطی کے مکینوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ کراچی پاور ہاو¿س چورنگی پر محکمہ B&R کی جانب سے ٹوٹی اور خستہ حال سڑکوں اور گلیوں کی مرمت کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیاچیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ عشرہ صفائی مہم کے دوران صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ مختلف ترقیاتی کاموں ،سڑکوں کی مرمت ،گرین بیلٹ کی صفائی اور بڑھ جانے والے درختوں کی چٹھائی ،فٹ پاتھ پر رنگ وروغن اور پارکس اور پلے گراو¿نڈ کی تزین و آرائش پر بھی بھر پور توجہ دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں واقع بیشتر برساتی نالوں کی صفائی کا کام مکمل کیا جاچکا ہے جس کی وجہ سے حالیہ طوفانی بارشوںکی وجہ سے جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کے کام میں آسانی پیدا ہوئی جس کی وجہ سے عوام کو آسانی اور ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل پیدا نہیں ہوئی ۔ بعد ازاں انہوں نے نیو کراچی اور ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کیا ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ عوام کو بلدیاتی سہولتیں فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور بلدیہ وسطی کی انتظامیہ دن رات سہولیات کی فراہمی کےلئے کوشاں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی میں سر سبز انقلاب شجر کاری مہم کے زریعے ضلع وسطی کو گرین کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے ۔اس مہم کے تحت دسمبر کے آخر تک ایک لاکھ پودے لگا دیئے جائیں گے جو ماحول کو خوشگوار اور آلودگی سے پاک کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔





24th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

23rd Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

23rd Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( ) چین کو انسانی تہذیب کے اولین مراکز میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ چین کی تہذیب کو یہ شرف بھی حاصل ہے کہ وہ ان معدودے چند تہذیبوں میں سے ایک ہے جنہوں نے خود سے تحریری زبان ایجاد کی ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بلدیہ عالیہ کراچی وسطی کی منتخب کونسل کے عام اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی ،کونسل آ ٓ فیسر محمد اکمل ، بلدیہ وسطی کی 51 یونین کمیٹیوں کے وائس چیئرمین ، اقلیتی ،خواتین، نوجوان ارکان اور ڈسٹرکٹ کونسلرزنے بھی شرکت کی چیئرمین ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ چین ہمارا ہمسایہ ملک ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارا دوست بھی ہے جبکہ چین اور پاکستان کی ثقافت میں بڑی مماثلت پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ پاک چائنہ کلچر کے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے ضروری ہے کہ ہماری عوام بھی چائنہ کلچر سے متعارف ہوں انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی میں چائنہ کلچر کا قیام پاک چین دوستی کا ثبوت ہوگا انہوں نے کہا کہ طالب علموں کو جہاں دوسری زبان سیکھنا چاہیے وہیں چائنیز زبان بھی سیکھیں انہوں نے کہا کہ چینی لکھائی واحد تحریر ہے جس میں ایک حرف پورے لفظ یا جملے کو ظاہر کر سکتا ہے چینی لکھائی اب تک چینی اور جاپانیوں کے زیر استعمال ہے۔ اجلاس میں ایجنڈہ نمبر ۰۱ کے تحت کارروائی عمل میں آئی ۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا ،اجلاس میںعید الاضحی پر آلائشیں اٹھانے اور انھیںٹھکانے لگانے کے انتظامات کی منظوری ،کمیٹیوں کے ممبران اور انکے تعداد کی تعین کی منظوری،ضلع وسطی کے حدود میں واقع پارکس ،نرسریز ،گرین بیلٹس کو پرائیویٹ پبلک پاٹنر شپ کے تحت پانی کی فراہمی کی منظوری اور ضلع وسطی میں چائنیز کلچر سینٹر کے قیام کی منظوری دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین ریحان ہاشمی نے بتایا کہ منتخب نمائندوں نے بلدیہ وسطی کا چارج سنبھالتے ہی عوام کو بلدیاتی سہولتیں بہتر بنیادوں پر فراہم کرنا شروع کردیں ۔واضح رہے کہ ضلع وسطی میں ”سرسبز انقلاب“ کے عنوان کے تحت شجرکاری مہم پہلے ہی جاری ہے ،جس کا ہدف دسمبر2017 ءکے اواخر تک ایک لاکھ پودے لگانا ہے جبکہ ان پودوں کی آبیاری کے لئے نجی ادارے کے تعاون سے دو ٹریٹمنٹ پلانٹس لگائے جاچکے ہیں جو ضلع وسطی میں پودوں کی آبیاری کے لئے استعمال ہونگے۔



23rd Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

22nd Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

22nd Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی(  )گزشتہ رات تیز ہواو¿ں کے ساتھ طوفانی بارش کے دوران نکاسی آب اور گرنے والے درختوں کو ہٹانے کے لئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رات گئے بلدیہ وسطی کے مختلف علاقوںواٹر پمپ چورنگی،لنڈی کوتل ،طاہر ولا،عائشہ منز ل ،حیدری ،ناگن چورنگی ،نیو کراچی اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا جہاں یوسیز چیئرمینز ،یوسی وائس چیئرمینز ،کونسلرز ،یوسی پینل ،سینی ٹیشن و متعلقہ محکموں کے افسران و کارکنان بھی انکے ہمراہ موجود تھے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بہترین حکمت عملی مرتب کرلی ہے تاکہ عوام کو بارشوں کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ انہوں نے محکمہ سینی ٹیشن اور مکینکل کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مشینریز کو درست حالت میں رکھا جائے تاکہ صفائی ستھرائی کے کاموں کی انجام دہی میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو ۔انہوں نے کہاکہ برساتی نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ برسات کی صورت میں شاہراہوں پر پانی نہ جمع ہو۔اور ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل نہ پڑھے۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے بارش کے دوران، خصوصاً ایسے علاقوں کا دورہ کیا کہ جہاں نکاسی میں خلل کی وجہ سے بارش کا پانی سڑکوں اور گلیوں میںبھرا ہُو اتھا۔ریحان ہاشمی نے اپنی نگرانی میں مین پاور اور دستیاب مشینوں کے ذریعے ان علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل مکمل کرایا۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ ، یوسی چیئرمین اور یوسی وائس چیئرمین ، متعلقہ محکموں کے افسران و کارکنان بارش کی شروعات سے ہی اپنے اپنے حصے کی ذمہ داری نبھانے کے لئے چوکس ہوچکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران افسران اور کارکنان ضلع وسطی میں بہترخدمات انجام دینے کےلئے مصروف عمل رہتے ہیں ۔




22nd Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

21st Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

21st Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی(  ) K الیکٹرک ،کراچی کے بچوں کے حصول ِ تعلیم میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے ،حق پرست قیادت K الیکٹرک کو کراچی کے بچوںکے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتی۔ایک طرف لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام پریشان ہے اس کے ساتھ بروقت بل ادا کرنے والے علاقے بھی لوڈشیڈنگ کی زد میں ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے S.M پبلک اسکول ناظم آباد کے دورے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ بلدیاتی افسران، اسکول انتظامیہ اور K الیکٹرک کے خلاف سراپا احتجاج بچے بھی موجود تھے ۔واضع رہے کہ S.M پبلک اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباءو طالبات اور ان کے والدین کی جانب سے چیئرمین بلدیہ وسطی کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ اسکول میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو پڑھائی کے دوران دشواری پیش آرہی ہے ،چیئرمین بلدیہ وسطی نے اسکول کا دورہ کرکے اسکول انتظامیہ سے اُن کے مسئلے کے بارے میں آگاہی حاصل کی ،اسکول انتظامیہ نے بتایا K ایکٹرک کی جانب سے اوور بلنگ کرکے کہ ماہ جون سے اسکول کی لائٹ بل نہ ادا کرنے کا جواز بنا کر کاٹ دی گئی ہے ۔جس کی وجہ سے بچوں کو حصول ِ تعلیم میں دشواری پیش آرہی ہے ۔اور وہ یکسوئی سے اپنی پڑھائی پر توجہ نہیں دے پارہے ہیں۔چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ کہا کے Kالیکٹریک ATC کیبل لگانے کے باوجود بجلی کی چوری کو نہیں روک پارہی ہے اور اپنی خامیوں کا اعتراف کرنے کے بجائے باقائدگی سے بل ادا کرنے والے صارفین کو اوور بلنگ کے زریعے تنگ کررہی ہے ۔انہوں نے اسکول انتظامیہ کو یقین دلایا کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کےلئے K الیکٹرک کی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کرکے اسکول میں بجلی کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا۔بعد ازاں انہوں نے عشرہ صفائی مہم کے حوالے سے چاروں زونز کے محکمہ سینی ٹیشن کے افسران کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے ۔



21st Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

20th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

20th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release


 کراچی( )سپریم کورٹ کے احکامات کی پاسداری کرتے ہوئے شہر کراچی کو تجاوزات سے پاک کر دینگے اور اس کو دوبارہ روشنیوں کے شہر میں تبدیل کر دینگے ۔ان خیالا ت کا اظہار ڈپٹی میئر ارشد وہرا نے چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ گلبرگ زون کے مختلف علاقوں میں عشرہ صفا ئی مہم کے حوالے سے جا ری صفا ئی ستھرائی کے کام کا معا ئنہ کرتے ہوئے کیا ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور عوام کی فلاح و بہبود اور سہولیات کے لئے ہر ممکن اقدام کرکے ضلع وسطی کی سابقہ خوبصورتی کو بحال کریں گے ناجائز تجاوزات شہروں کی خوبصورتی پر بد نما داغ ہیں انہیں جس قدر جلد ممکن ہو ختم کیا جائے گا۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی ضلع کے ہر کونے کو تجاوزات سے پاک کرنے کا عزم رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ جہاں بھی ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے وہاں صفائی ستھرائی کے بعد چونے کا چھڑکاﺅ کیا جائے برسوں سے قائم ناجائز تجاوزات اور کچرے کے ڈھیروں کو ختم کرنے کے لئے وقت درکار ہے تاہم یہ کام جلد ممکن کر لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سر سبز انقلاب شجر کاری مہم کے ذریعے ضلع وسطی کو شہر کا سر سبز ترین اور شفاف ترین ضلع بنانے کے لئے عوام اور انتظامیہ کا تعاون نہایت ضروری ہے ۔اس وقت معاشرے میں موجود درد مند دل رکھنے والے مخیر اور بااختیار افراد کو چائیے کہ ضلع وسطی کو ''اون'' کریں اور اپنی پسندکے مطابق پارکس،پلے گراﺅنڈ گرین بیلٹس اور دیگر مقامات کو گود لے کر اُسے خوبصورت اور عوام کے استعمال کے قابل بنانے میں بلدیہ وسطی کے ساتھ تعاون کریں واضح رہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور انکی ٹیم اپنی پوری جانفشانی اور دیانت داری کے ساتھ ڈسٹرکٹ سینٹرل کو اسکی سابقہ خوبصورتی کو بحال کرنے کے لئے شب روز کوشاں نظر آتی ہے جسکی مثال ضلع وسطی میں نائٹ سوئپنگ ،ضلع وسطی کو کلین و گرین بنانے کے لئے سر سبز انقلاب شجر کاری مہم کے تحت ضلع بھر میں پودے لگانے کا کام بھی جاری ہے 



20th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release