21st Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی( ) K الیکٹرک ،کراچی کے بچوں کے حصول ِ تعلیم میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے ،حق پرست قیادت K الیکٹرک کو کراچی کے بچوںکے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتی۔ایک طرف لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام پریشان ہے اس کے ساتھ بروقت بل ادا کرنے والے علاقے بھی لوڈشیڈنگ کی زد میں ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے S.M پبلک اسکول ناظم آباد کے دورے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ بلدیاتی افسران، اسکول انتظامیہ اور K الیکٹرک کے خلاف سراپا احتجاج بچے بھی موجود تھے ۔واضع رہے کہ S.M پبلک اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباءو طالبات اور ان کے والدین کی جانب سے چیئرمین بلدیہ وسطی کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ اسکول میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو پڑھائی کے دوران دشواری پیش آرہی ہے ،چیئرمین بلدیہ وسطی نے اسکول کا دورہ کرکے اسکول انتظامیہ سے اُن کے مسئلے کے بارے میں آگاہی حاصل کی ،اسکول انتظامیہ نے بتایا K ایکٹرک کی جانب سے اوور بلنگ کرکے کہ ماہ جون سے اسکول کی لائٹ بل نہ ادا کرنے کا جواز بنا کر کاٹ دی گئی ہے ۔جس کی وجہ سے بچوں کو حصول ِ تعلیم میں دشواری پیش آرہی ہے ۔اور وہ یکسوئی سے اپنی پڑھائی پر توجہ نہیں دے پارہے ہیں۔چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ کہا کے Kالیکٹریک ATC کیبل لگانے کے باوجود بجلی کی چوری کو نہیں روک پارہی ہے اور اپنی خامیوں کا اعتراف کرنے کے بجائے باقائدگی سے بل ادا کرنے والے صارفین کو اوور بلنگ کے زریعے تنگ کررہی ہے ۔انہوں نے اسکول انتظامیہ کو یقین دلایا کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کےلئے K الیکٹرک کی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کرکے اسکول میں بجلی کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا۔بعد ازاں انہوں نے عشرہ صفائی مہم کے حوالے سے چاروں زونز کے محکمہ سینی ٹیشن کے افسران کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے ۔
21st Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release