20th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

20th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release


 کراچی( )سپریم کورٹ کے احکامات کی پاسداری کرتے ہوئے شہر کراچی کو تجاوزات سے پاک کر دینگے اور اس کو دوبارہ روشنیوں کے شہر میں تبدیل کر دینگے ۔ان خیالا ت کا اظہار ڈپٹی میئر ارشد وہرا نے چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ گلبرگ زون کے مختلف علاقوں میں عشرہ صفا ئی مہم کے حوالے سے جا ری صفا ئی ستھرائی کے کام کا معا ئنہ کرتے ہوئے کیا ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور عوام کی فلاح و بہبود اور سہولیات کے لئے ہر ممکن اقدام کرکے ضلع وسطی کی سابقہ خوبصورتی کو بحال کریں گے ناجائز تجاوزات شہروں کی خوبصورتی پر بد نما داغ ہیں انہیں جس قدر جلد ممکن ہو ختم کیا جائے گا۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی ضلع کے ہر کونے کو تجاوزات سے پاک کرنے کا عزم رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ جہاں بھی ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے وہاں صفائی ستھرائی کے بعد چونے کا چھڑکاﺅ کیا جائے برسوں سے قائم ناجائز تجاوزات اور کچرے کے ڈھیروں کو ختم کرنے کے لئے وقت درکار ہے تاہم یہ کام جلد ممکن کر لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سر سبز انقلاب شجر کاری مہم کے ذریعے ضلع وسطی کو شہر کا سر سبز ترین اور شفاف ترین ضلع بنانے کے لئے عوام اور انتظامیہ کا تعاون نہایت ضروری ہے ۔اس وقت معاشرے میں موجود درد مند دل رکھنے والے مخیر اور بااختیار افراد کو چائیے کہ ضلع وسطی کو ''اون'' کریں اور اپنی پسندکے مطابق پارکس،پلے گراﺅنڈ گرین بیلٹس اور دیگر مقامات کو گود لے کر اُسے خوبصورت اور عوام کے استعمال کے قابل بنانے میں بلدیہ وسطی کے ساتھ تعاون کریں واضح رہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور انکی ٹیم اپنی پوری جانفشانی اور دیانت داری کے ساتھ ڈسٹرکٹ سینٹرل کو اسکی سابقہ خوبصورتی کو بحال کرنے کے لئے شب روز کوشاں نظر آتی ہے جسکی مثال ضلع وسطی میں نائٹ سوئپنگ ،ضلع وسطی کو کلین و گرین بنانے کے لئے سر سبز انقلاب شجر کاری مہم کے تحت ضلع بھر میں پودے لگانے کا کام بھی جاری ہے 



20th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release