2nd Jan 2017 DMC Central Karachi News & Picture



بلدیہ وسطی میں پانچ روزہ پھولوں کی نمائش پوری آب وتاب سے جاری 

ہرطبقۂ فکر اور شعبہ سے تعلق رکھنے والوں کی خواتین و بچوں سمیت جوق در جوق شرکت

دو دنوں کے دوران آٹھ ہزار سے زیادہ افراد کی شرکت، پھولوں کے ساتھ سلیفی کی بہار

مورخہ : 2؍جنوری 2017ء ؁ 

کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی ہدایت پر فتح پارک بلاک ایف نارتھ ناظم آباد میں یکم جنوری کو شروع ہونے والی گلِ داؤدی کی نمائش اپنے پورے آب و تاب سے جاری ہے۔ریحان ہاشمی نے محکمۂ باغات کو ہدایت کی ہے کہ نمائش کے دنوں میں عوام کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرناپڑے۔ محکمہء باغات کے کارکنان عوام کی رہنمائی کے لئے رات دیرتک موجود ہیں۔ اہلِ علاقہ اپنے اہلِ خانہ ، خواتین اور بچوں کے ہمراہ سینکڑوں کی تعداد میں جوق در جوق نمائش دیکھنے آرہے ہیں۔نمائش کی خاص بات یہ ہے کہ ہر طبقۂ فکر اور شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد قلمکار، صنعتکار، طلباو طالبات، گھریلوخواتین ، اساتذہ اور فنکار بھی گلِ داؤدی کی نمائش میں دل چسپی لے رہے ہیں۔دودنوں میں تقریباً آٹھ ہزار افراد نے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ نمائش سے استفادہ کیا۔ ہر عمر کے خواتین و حضرات گلِ داؤدی کے ہمراہ سیلفی بنواتے رہے ۔ اُدھر فتح پارک میں نمائش کے ساتھ ساتھ میلے کا بھی اہتمام کیاگیاہے جہاں بچوں بڑوں ، خواتین و حضرات کی دلچسپی کے مواقع موجود ہیں۔ جبکہ فوڈاسٹریٹ کی طرز پر کھانے کے اسٹالز بھی لگے ہیں جہاں مزے مزے کے کھانے نمائش میں شرکاء کے
منتظر ہیں۔ نمائش 5؍جنوری 2017ء ؁ تک جاری رہے گی۔ 

2nd Jan 2017 DMC Central Karachi News & Picture