3rd Jan 2017 DMC Central Karachi News & Picture Meeting UC Chairman



محدود وسائل اور لامحدود عزم و حوصلے کی داستان 

100 روزہ صفائی مہم کوافسران اور کارکنان کے تعاون سے کامیاب بنائیں گے: ریحان ہاشمی 

محدود وسائل کے باوجود ایک مہینے میں ہزاروں ٹن کچرے کے بیک لاگ کو ٹھکانے لگاناقابلِ تحسین کام ہے 

بلدیہ وسطی کی یوسیز کے شعبہء صحت و صفائی سے تعلق رکھنے والے افسران سے خصوصی اجلاس میں 
خطاب 

مورخہ : 3؍جنوری 2017 ؁ء 

کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے منتخب یو سی چیئرمین و ائس چیئرمین بلدیہ وسطی کے افسران و کارکنان کے ہمراہ باہمی تعاون اور محنت سے 100روزہ صفائی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے اور صفائی کا یہ عمل مسلسل تسلسل کے ساتھ جاری رہے گے۔محدود وسائل کے باوجود ایک مہینے میں ہزاروں ٹن کچرے کے بیک لاگ کو ٹھکانے لگانا قابلِ تحسین عمل ہے۔ یہ بات انہوں نے فوکل پرسن نارتھ ناظم آباد خرم بھائی کے ہمراہ نارتھ ناظم آباد زون کے منتخب یوسی چیئرمین ،وائس چیئرمین یوسی پینل اور بلدیہ وسطی کی نارتھ ناظم آباد زون کی یوسیزکے شعبہء صحت و صفائی،پارک ،M&E سے تعلق رکھنے والے افسران سے ایک خصوصی اجلاس میں کہی ۔ 100روزہ صفائی کی مہم کو ایک مہینہ مکمل ہونے کے بعد بلدیہ وسطی کے عملے کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور آئندہ کا لائحہ عمل تیارکرنے کی غرض سے بلائے گئے اجلاس میں ریحان ہاشمی بلدیہ وسطی میں کئے جانے والے صفائی ستھرائی کے انتظامات اور وسائل کی کمی کے باوجود توقع سے زیادہ کوڑاکرکٹ ٹھکانے لگانے پر یوسیز کے چیئرمین، وائس چیرمین اور افسران شعبہء صحت و صفائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نامساعد حالات اور ضرورت سے کم وسائل کے باوجود جس بہتر کارکردگی کا مظاہرہ منتخب بلدیاتی قیادت اور بلدیہ وسطی کے کارکنان نے کیا ہے وہ اس کے لئے خراجِ تحسین کے حقدار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلدیہ وسطی کی تمام تر کامیابی منتخب بلدایتی نمائندوں اور افسران و کارکنان کے باہمی تعاون اور محنتِ شاقّہ کا نتیجہ ہے۔ 100روزہ صفائی مہم اسی طرح باہمی تعاون کے ساتھ کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ اس موقع پر انہوں نے منتخب یو سی چیئرمین سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ گاربیج کیلکشن کے کام کی نگرانی کریں اور ڈور ٹو ڈور گاربیج کلیکشن کرنے والے ذمہ داران کو پابند کرٰ کہ وہ ڈسٹ بن مہیا کرے اور تمام دوکاندار بھی ڈسٹ بن کے استعمال کو یقینی بنائیں جبکہ عوام کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے آگہی دینے کے لئے پمفلٹ اور بینرز بھی آویزاں کریں اس موقع پر یوسی چیئرمینز نے سینی ٹیشن عملے کی کارکردگی پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔دریں اثناء 100روزہ صفائی مہم بلدیہ وسطی میں پوری آب و تاب سے جاری ہے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور وائس چیئرمین سید شاکر علی کی نگرانی میں مہم کے تینتیسویں روز بھی بلدیہ وسطی کے محکمہء صحت و صفائی کے افسران و کارکنان منتخب بلدایتی نمائندؤں کی نگرانی میں منتخب یوسیز میں تندہی کے ساتھ صفائی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ریحان ہاشمی محدود وسائل میں رہتے ہوئے بھی لازوال عزم و حوصلے کے ساتھ اپنی ٹیم سے بہتر نتائج برآمد کرنے کے تگ و دو میں لگے ہیں۔ انکی ہمت اور کوشش بہتر ین نتائج سامنے لارہی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ بہت جلد بلدیہ وسطی کوڑے کا بیک لاگ بھی کم ترین کی سطح پر لانے میں کامیاب ہو جائے گی۔ 






3rd Jan 2017 DMC Central Karachi News & Picture Meeting UC Chairman