ڈینگی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ۔ریحان ہاشمی
ضلع وسطی میں ڈینگی فیور آگاہی واک کے شرکاء سے گفتگو
مورخہ : 10 / نومبر 2016 ء
کراچی ( ) بلدیہ وسطی کی جانب سے عوام کو ڈینگی بخار سے بچاؤ اور ڈینگی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے ڈینگی'' آگاہی واک ''کا اہتمام کیا گیا ۔ڈینگی ''آگاہی واک'' کا مقصد عوام کو ڈینگی وائرس سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچاؤ اور ڈینگی مچھروں کی افزائش کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے ۔ اس موقع پر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی بخار ایک جان لیوا مرض ہے جس سے بچاؤ کا واحد طریقہ احیتاطی تدابیر ہیں ،ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام الناس کو ڈینگی بخار کی وجوہات اس کے نقصانات اور بچاؤ کے لئے کی جانے والی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائے ، وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے ڈینگی سے بچاؤ کے موئثر طریقوں کو اپنا کر ہم خود کو اور اپنے بچوں کو ڈینگی جیسے جان لیوا مرض سے بچا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی اپنی عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے سید شاکر علی نے کہا کہ ڈینگی وائرس کے خاتمہ کے لئے بلدیہ وسطی کی جانب سے ہر یونین کمیٹی کی سطح پر باقائدہ اینٹی ڈینگی اسپرے مہم کا انعقاد کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو چاہیے کہ اسپرے مہم کے دوران پینے کے پانی اور کھانے کے برتنوں کو ڈھانک کر رکھیں جبکہ کسی بھی جگہ پانی کا اجتماع نہ ہونے دیا جائے کیونکہ ڈینگی کا لاروا رکے ہوئے پانی میں پیدا ہوتا ہے ڈینگی ''آگاہی واک'' کا اہتمام محکمہ طب و صحت بلدیہ وسطی نے چیئرمین بلدیہ وسطی کی ہدایت پر کیا ڈینگی'' آگاہی واک ''بلدیہ وسطی کے مرکزی دفتر سے شروع ہوکر ناظم �آباد چورنگی پر اختتام ہوئی ''ڈینگی آگاہی واک ''میں ضلع وسطی سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی نمائندے ، میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو، چیف میڈیکل آفیسرڈاکٹر حامد مصطفی ، بلدیہ وسطی کے اسکولوں کے اساتزہ، طلباء طالبات ،طب و صحت کا عملہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔واک کے اختتام پر ڈینگی وائرس اسپرے مہم کاچیئرمین ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی اور علاقائی بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ اسپرے مہم کا افتتاح کیا واضح رہے کہ بلدیہ وسطی ناظم آباد اور لیاقت آباد کے مختلف علاقوں میں آج اسپرے مہم کی جارہی ہے ۔
جاری کردہ
عالمگیر سیفی
انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی)