14th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

14th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ نابینا افرادمعاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ،ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومتی سطح پر نابینا افراد کو ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں ،ہماری ذمہ داری ہے کہ نا بینا اور اسپیشل افراد کی بہتری کے لئے کام کرنے والے اداروں کی سرپرستی کریں، اور نابینا افراد کو وہ مواقع فراہم کریں جس کہ زریعے وہ اپنی صلا حیتوں کا استعمال کر کے پاکستان اور کراچی کی ترقی میں اپنا کردار بھر پور انداز میں ادا کرسکیں ۔چیئرمین بلدیہ سطی ریحان ہاشمی نے مرکزی آفس میں (Amigos Blind Association )کے وفد سے ملاقات کی۔اس موقع پر میونسپل کمشنر آفاق سعید بھی اُن کے ہمراہ موجود تھے ۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ نابینا افراد معاشرے کے مختلف شعبوں میں جس محنت اور جانفشانی سے کام کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی نے اسپیشل پرسنز کوٹے کے تحت نابینا افراد کو بلدیہ وسطی میں ملازمت فراہم کی ہے اور ضلع وسطی میں نابینا اور اسپیشل پرسنز کیلئے ووکیشنل سینٹرز اور باغ تعمیر کیا جارہا ہے انہوں نے مزید کہابلائینڈ ایسوسی ایشن نابینا افراد کے لئے ٹریننگ سینٹر اور دیگر تقریبات کے لئے بلدیہ وسطی کے پارکس ،پلے گراؤنڈ کو استعمال کر سکتی ہے ،بعد ازاں میونسپل کمشنر آفاق سعید نے Amigos Welfare Trustکے آفس کا دورہ کیا ۔اس موقع پرمیونسپل کمشنر کو ٹرسٹ کی جانب سے نابینا افراد کی فلاح و بہبود کے حوالے سے کئے جانے والے کاموں کی معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نابینا افراد کی فلاح و بہبود کے حوالے سے جاری منصوبوں کے بارے میںآگاہی فراہم کی گئی ۔آفس کے دورے کے دوران میونسپل کمشنر نے نابینا افراد کو مختلف نوعیت کے کام ماہرانہ انداز میں کرتے ہوئے دیکھ کر اُن کی صلاحیتوں کو سراہا۔ 



14th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release