5th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

5th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ کراچی کے ٹیلنٹ کو ضائع نہیں ہونے دیں گے ،فٹبال گلوبل کھیل ہے ۔حق پرست قیادت کراچی کے با صلاحیت نوجوانوں کو اسپورٹس کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے حوالے سے ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کو تیار ہے ۔دنیا میں کھیل کے حوالے سے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے والے بیشتر کھلاڑیوں کا تعلق ضلع وسطی سے ہے ۔ فٹبال گلوبل کھیل ہے لیکن پاکستان میں دوسرے کھیلوں کی طرح فٹبال کھیل کو مکمل حکومتی سرپرستی حاصل نہیں ہے ۔وہ فیڈرل یونائیڈ فٹبال کلب کے زیر اہتمام منعقدہ پہلے آل کراچی اقبال قریشی اور یوسف خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں شریک تھے اس موقع پر متعلقہ یوسی چیئرمین ،وائس چیئرمین بھی موجود تھے ۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ حکومت فٹبال کے کھیل کی ترقی کے لئے سنجیدہ نہیں ہے جس کا واضع ثبوت یہ ہے کہ حکومت نے پاکستان فٹبال فیڈریشن PFF کو صرف دس 10 ملین روپے کا فنڈ فراہم کیا ہے ۔ان حالات میں ہمیں فٹبال کے کھیل کو پروموٹ کرنے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنا ہوگا ۔اور فٹبال کے کھیل کوپروموٹ کرنے کیلئے جدید سہولتوں سے آراستہ فٹبال پلے گراؤنڈ تیار کرنے کے ساتھ ساتھ انٹر نیشنل لیول کے کھلاڑیوں کے زریعے نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کا انتظام کرنا ہوگا اور اس سلسلے میں بلدیہ وسطی کا ضلع وسطی کے فٹبال کلب سے مکمل تعاون جاری رہے گا ۔اور بلدیہ وسطی اپنے محدود فنڈز سے فٹبال کھیل کی سرگرمیوں کو بہتر انداز میں جاری رکھنے کیلئے ہر ممکنہ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے ۔واضع رہے کہ فیفاFIFA نے پاکستان میں پانچ فٹبال گراؤنڈز اور اکیڈمیز قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں سے دو اکیڈمیز کراچی میں قائم ہونگی ۔اُمید کی جاتی ہے کہ مستقبل میں ان اکیڈمیز کے تربیت یافتہ کھلاڑی پاکستان کا نام دنیا میں روشن کریں گے ۔پہلے آل کراچی اقبال قریشی اور یوسف خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے اختتام پرچیئرمین ریحان ہاشمی نے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے ۔اس موقع پر فیڈرل یونائیڈ فٹبال کلب کی جانب سے چیئرمین ریحان ہاشمی کو شیلڈ اور اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔ 



5th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release