22nd Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

22nd Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کے زیر انتظام چلنے والے اسکولوں کے طلباء و طالبات کسی طور بھی پرائیویٹ اسکولز کے طلباء سے کم نہیں، بلدیاتی اسکولز کے طلباء کا تعلیمی و سائنسی نمائش میں کم وسائل کے باوجود اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر مختلف شبعہ جات میں 25 میڈل حاصل کرنا بلدیہ وسطی کے اسکولز کے طلباء کا بڑا کارنامہ ہے ۔ و ہ ایکسپو سینٹر میں پاکستان اکیڈمک کنشورم کی جانب سے منعقدہ تعلیم نمائش میں بلدیہ وسطی کے اسکولز کی جانب سے لگائے گئے مختلف اسٹالزکا معائنہ کررہے تھے۔ ا س موقع پرچیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے پروجیکٹ بنانے والے طلباء و طالبات ، چیئرمین اسٹنڈنگ کمیٹی ایجوکیشن تابش جیلانی ،ڈائریکٹر ایجوکشن اور اساتذہ کو میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی ۔نمائش میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین تابش جیلانی ،چیئرپرسن انفارمیشن صوبیہ اکرم ،ڈائریکٹر ایجوکیشن شمس العارفین ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن فیض احمد اوردیگربلدیاتی افسران بھی موجو د تھے ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی اپنے اسکولز کے طلبا و طالبات کواپنی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کیلئے ممکنہ مواقع فراہم کرتی رہے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان اکیڈمک کنشورم تعلیمی اور سائنسی نمائش کا انعقاد کر کے کراچی کے طلباء کو اپنا ٹیلنٹ اجاگر کرنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا ہے جو قابل تحسین عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے طلباء وطالبات کل کے سائنسدان، انجینئر اور معمار پاکستان بننے گے انہوں نے کہا کہ کراچی کے طلباء و طالبات میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ طلبا و طالبات کو بہتر مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی بھی تربیت کابھی انتظام کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں یہ بچے پاکستان کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کرسکیں اور پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے میں اپنا کردار بھر پور ادا کرسکیں۔ انہوں نے طلباء کی جانب سے لگائے گئے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا اور طلباء کی محنت و لگن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان اسٹال پر اسکول کے طالب علموں نے حقیقت کا رنگ بھرا ہے ،واضع رہے کہ ایکسپو سینٹر میں منعقدہ دو روزہ تعلیمی نمائش میں کراچی کے نمایا ں اسکولز نے حصہ لیا اور اسکول کے بچوں نے مختلف نوعیت کے اسٹالز لگائے ۔ جن میں سائنسی ،ثقافتی ،تاریخ پاکستان کے حوالے سے اسٹالز قابل ذکر ہیں۔ بلدیہ وسطی کے اسکولز کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز عوام کی توجہ کا خاص مرکز بنے رہے ان اسٹالز پر پاکستان کی صوبائی ثقافت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ویسٹیج کو ریسائکل کرکے کارآمد اشیاء بنانے کے طریقے کو عوام نے بہت پسند کیا ۔چیئرمین بلدیہ وسطی کو اس موقع پر سندھ کی ثقافتی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ طلباء و طالبات کا بہتر تعلیم کی طرف رجحان اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ نوجوان نسل پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے میں بھر پور کردار ادا کریں گے اور ملک پاکستان میں خوشحالی لائیں گے ۔



22nd Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release