6th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

6th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )ضلع وسطی کے مکینوں کو صاف ستھراء اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔اور عوام کے تعاون سے ہم اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھارہے ہیں ۔ضلع کو صاف ستھراء رکھنے اور عوام کو بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے کام کی رفتار کو تیز کرنا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے چاروں زونز کے سینی ٹیشن افسران کے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر میونسپل کمشنر آفاق سعید ،محکمہ سینی ٹیشن کے افسران ندیم حیدر،غوث محی الدین ،محمد علی ،تسلیم بیگ ،وسیم احمد بھی موجود تھے ۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی منتخب عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ فنڈز کی کمی اور اختیارات کے نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے لیکن محدود وسائل میں رہتے ہوئے بہترین پلاننگ کے زریعے ہم افرادی قوت اور دستیاب مشینری کے زریعے صفائی ستھرائی کے کام کو بہتر بنا سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ملازمین کی حاضری کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بلاتعطل صفائی ستھرائی کے ساتھ دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی تواتر سے جاری رہے ۔انہوں نے مکینکل ڈپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ ناکارہ گاڑیوں کو ٹھیک کروا کر ورکنگ کنڈیشن میں لایا جائے تاکہ صفائی ستھرائی کے کام کو مزید تیز اور بہتر انداز میں سر انجام دیا جائے ۔اجلاس میں موجود افسران نے اپنے زونز میں روزآنہ کی بنیاد پر کئے جانے والے صفائی ستھرائی کے کام کے بارے میں آگاہی فراہم کی ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو ممکن بنائیں کہ علاقہ مکین بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کے ساتھ بلدیہ وسطی کی مقرر کردہ جگہوں پر کچرا ڈالیں اور کچرا جلانے سے پرہیز کریں۔ 



6th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release