31st Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

31st Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ اختیارات کی غیر منصفانہ تقسیم ہے فنڈ کی کمی کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا تو کرنا پڑ رہا ہے لیکن بلدیہ وسطی کی انتظامیہ بہترین حکمت عملی کے تحت ضلع کی مختلف یونین کمیٹیوں میں مرحلہ وار ترقیاتی کام سر انجام دے رہی، وہ نیو کراچی ذون میں یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے اس موقع ان کے ہمراہ وائس چیئرمین سید شاکر علی ، نیو کراچی ذون کی مختلف یوسیز کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ، اجلاس میں یوسی چیئرمینز نے اپنے علاقوں کے مسائل اور ترقی طلب کاموں کی تفصیلات کے بارے چیئرمین بلدیہ وسطی کو آگاہ کیا ،سید شاکر علی نے کہا کہ ضلع وسطی میں ترقی کا سفر جاری ہے انہوں نے یوسی چیئرمینز کو ہدایت کی کہ عوام سے را بطہ کریں اور ان کے مشوروں کی روشنی میں اپنے علاقوں کے مسائل حل کریں ,انہوں نے مزید کہا کہ عوامی فلاح بہبود کے کام بلدیہ وسطی کی اولین ترجیح ہے ۔واضع رہے کہ ضلع میں صفائی ستھرائی کے کاموں کے ساتھ ترقیاتی کاموں کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے ۔ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ مر حلہ وار مختلف یونین کونسلز میں شاہراہوں ، پارکس، پلے گراؤنڈ کو منتخب کر کے ترقیاتی کام سر انجام دے رہی ہیں۔بلدیہ وسطی کی جانب سے اب تک شاہراہ عبد القادر جیلانی نارتھ ناظم آباد ، شاہراہ زاہد نارتھ کراچی ، بلال مسجد تا دعا چوک تک شاہراہ کی تزئین و آرائش کے بعد عوام کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور بلدیہ وسطی کی انتظامیہ ضلع کو ماڈل ضلع بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔


31st Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release