16th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

16th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


سربراہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر محمدفاروق ستار نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کو پھولوں کی طرح مہکتا ضلع بنانے کے لئے ریحان ہاشمی اور انکی ٹیم کی جانب سے ہر سال کی امسال بھی موسم بہاراں کے موقع پر پھولوں کی نمائش کا انعقاد قابل ستائش ہے جس پر ریحان ہاشمی اور اور انکی پوری ٹیم کو دل کی گیہرائیوں سے مبارکبا د پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع وسطی محکمہ باغات کے زیرانتظام فتح باغ نارتھ ناظم آباد میں پانچ روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فاروق ستار نے شعر پڑھا ۔ہم خوشبو کے سودا گر ہیں اور سودا سچا کرتے ہیں ۔جو گاہک پھولوں جیسا ہوں ہم بن داموں بک جاتے ہیں۔فاروق ستار نے ریحان ہاشمی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ باہمی بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دینے کے لئے 200 پھولوں کے گملے بہادرآباد اور 200 پھولوں کے گملے PIB پہچانے کے ساتھ ساتھ 5,5 پھولوں کے گملے تمام رپورٹرز ،کیمرہ مین اور ٹی وی چینل کے دفاتر بھی بھیجے فاروق ستار نے متحدہ قومی موومنٹ کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مصلحت اور ثالثی کا عمل جب تک مکمل نہیں ہوگا جب تک ہم ایک پیج پر نہیں آتے انہوں نے کہا کہ دونوں جانب سے اپنی اپنی رابظہ کمیٹیوں کو تحلیل کریں بہادر آباد والے خالد مقبول بھائی کو مینڈنٹ دیں اور PIB والے مجھے مینڈنٹ دیں انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ دو یوم تاسیس بنانے کے بجائے ایک ہی جگہ یوم تاسیس بنایا جائے مزار قائد کے سامنے مشترکہ یوم تاسیس بنائیں آئیے ہم باہم شیر و شکر ہوجائیں تقسیم کے تاثر کو یکثیر ختم کرنا ہوگا اور مخالفین کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ کوئی بھی جھگڑا ہمارے گھر کا مسئلہ ہے جس سے ہم خود حل کر لیں گے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ معاملہ بنانا ہے ماضی میں جو کچھ ہو ا اسپر مٹی ڈال دی جائے آخر میں انہوں نے حاضرین کی فرمائش پر نعرہ لگایا، ہو آسماں کا جو بھی رنگ ،پتنگ پتنگ،گلی گلی چمن چمن ۔پتنگ پتنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ نمائش میں پھولوں کی مختلف اقسام رکھی گئی ہیں، محکمہ باغات نے اپنے طور پر کوشش کی ہے جس پر ہمیں اس نمائش کے انعقاد میں حصہ لینے والے افراد کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے ،انہوں نے کہا کہ نمائش میں رکھیں تمام پھول اور پودے بلدیہ وسطی کی اپنی نرسری میں ہی تیار کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی میں درختوں کی شدید کمی ہے اور شہریوں کو چاہئے کہ ہر شخص اپنے اپنے طور پر ایک پودا لگائے اور پھر اس کی نگہداشت کی ذمہ داری اٹھائے تاکہ شہر کو سرسبز بنانے کے ساتھ ساتھ خطرناک حد تک بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پایا جاسکے ، چیئرمین وسطی نے کہا کہ پھولوں کی اس نمائش سے شہریوں میں ایک خوشگوار تاثر ابھرا گا اور جس طرح بچے، عورتیں اور نوجوان اس نمائش کو دیکھنے کے لئے آرہے ہیں وہ حوصلہ افزاء ہے، چیئرمین وسطی نے کہا کہ اس نمائش کا مقصد شہریوں کو خوشگوار ماحول کی فراہمی اور پھول پودوں اور شجرکاری کی اہمیت و افادیت سے آگاہی فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی ہرسال پھولوں کی نمائش کا اہتمام کرتی ہے تاکہ شہریوں کو دو سوسے زائد اقسام کے خوشنما پھول اور نایاب نسل کے پیڑ و پودے دیکھنے کے مواقع میسر آئیں انہوں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ر ڈاکٹر فاروق ستار کی خصوصی آمد پر اپنی اور بلدیہ وسطی کی جانب سے اظہار تشکر کیا اس موقع پر انہوں منتخب عوامی نمائندوں ،میڈیا کے نمائندوں اور نمائش دیکھنے والی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا ، ، قبل ازیں ڈاکٹر فاروق ستار نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ فیتہ کاٹ کرپھولوں کی نمائش کا افتتاح کیا۔



16th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release