17th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

17th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بچوں کی تعلیم وتربیت میں اساتذہ کا اہم کردار ہے ،ذہین طلباوطالبات قوم کی امیدوں کا محور ہیں ، ان بچوں کی تعلیم وتربیت اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ذمہ داری اساتذہ پر عائدہوتی ہے وہ ناصرہ پبلک اسکول فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر طلباء و طالبات اور ان کے والدین سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ اسکول پرنسپل، طلبا ء و طالبات اور اساتذہ کرام بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ بہتر تعلیم اور تربیت کے بغیر کوئی قوم حقیقت میں ترقی نہیں کر سکتی ، تعلیمی اداروں میں مثبت ہم نصابی سرگرمیاں طلباء و طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارتی ہیں ، اسپورتس ڈے میں بچوں کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے گئے ۔ اسکول پرنسپل نے استقبالیہ تقریر میں اسپورٹس ڈے منعقد کرنے کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد طلباء کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے اورانہیں تعلیم کے ساتھ اسپورٹس میں اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کا موقع فراہم کرنا ہے۔بعد ازاں چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے فاتح بچوں کو ٹرافی دی ا ور میڈل تقسیم کئے ۔ واضع ر ہے بلدیہ وسطی اسپورٹس کی سرگرمیوں کو پروموٹ کرنے کے لئے ضلع وسطی میں موجود پارکس اور پلے گراونڈ کی بحالی کیلئے دن رات کوشاں ہے، بلدیہ وسطی کی انتظامیہ ایک سال کی مختصر مدت میں65 پارکس اور پلے گراونڈ آباد کر کے عوام کے حوالے کرچکی ہے ۔ 



17th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release