22nd Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

22nd Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی کی ضامن ہے ، پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے کیلئے کراچی کو پُر امن اور ترقی یافتہ بناناہوگا۔کراچی وفاق کو% 68 ریونیو جنریٹ کرکے دے رہا ہے جبکہ بدلے میں کراچی کو 1.7% دیا جاتا ہے ۔کراچی کے ساتھ نا انصافی ہورہی ہے ،نوجوانوں کا ٹیلنٹ کوٹہ سسٹم کے زریعے ضائع کیا جارہا ہے ۔وہ پرچم پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ آل کراچی اسکولز اسپیچ اینڈٹیبلو کمپٹیشن میں شریک تھے ۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔انہوں نے ماہرین تعلیم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے یکساں نظام تعلیم رائج کرنا ہوگا اورماہرین تعلیم کو اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،یکساں نظام تعلیم کے زریعے ہم مستقبل میں یکساں سوچ ،فہم اور خیالات کے حامل نوجوان تیار کرسکیں گے،جو ایک سوچ اور نظریہ کے ساتھ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے ۔واضع رہے کہ تقریب میں اسکول کے بچوں نے مختلف ٹیبلو اور تقاریر پیش کیں ،چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے تقریب کے آخر میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامات اور شیلڈ تقسیم کئے ،اس موقع پر پرچم پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد کو اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا ۔



22nd Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release