19th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

19th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release


چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ اہلیان ضلع وسطی کو صاف و شفاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ماڈل سڑک اور پھول پودوں سے معزئین گرین بیلٹوں کے خوشگوار حیرتوں کے تحفے جسکا طویل سلسلہ جاری ہوچکا ہے جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں یونین کمیٹی نمبر۸ کے وائس چیئرمین اویس عالم کے ہمراہ یوسی نمبر۸ سیکٹر فائیو ایم اور سیکٹر فائیو ایل کی درمیانی سڑک کو ماڈل بنانے کے حوالے کئے جانے والے ترقیاتی کام کا معائنہ کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر یونین کمیٹی نمبر ۱۰کے چیئرمین محمد عابد،وائس چیئرمین کاشف جمال ،ڈپٹی ڈائریکٹر باغات نیو کراچی آفتاب احمد ،ایکسین نیو کراچی نازش رضا ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ حق پرست عوامی نمائندے اپنی عوام کی خدمت کے لئے وسائل کے محتاج نہیں ہے ہم قطرہ قطرہ کرکے دریا بنا رہے ہیں اور ضلع وسطی کی عوام کو ہر ہفتے یہ خوشگوار حیرتوں کے تحفے دیتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ ہم وسائل سے زیادہ عوام کا تعاون چاہتے ہیں عوام کے تعاون کے بغیر ماحول کو صاف و شاف بنانا ناممکن ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حق پرست عوامی نمائندوں کے ساتھ آپ کا بھرپور تعاون ضلع وسطی کو صاف و شفاف ضلع بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا اس موقع پر یونین کمیٹی نمبر 8 کے وائس چیئرمین نے اویس عالم اپنی اور اہلیان یوسی ۸ کی جانب سے نے یوسی 8 میں ماڈل (لنک روڈ) سڑک کی تعمیر کرنے پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان یونین کمیٹی ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ لنگڑے لولے بلدیاتی نظام میں دیگر مسائل کے ساتھ و رثہ میں ملنے والی ضلع وسطی کی بیشتر شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہونے کے ساتھ ساتھ اندھیروں میں ڈوبی ہوئی تھی جہاں نہ اسٹریٹ لائٹ پول تھے ناہی روشنی کا مناسب بندوبست اور نہ ہی ٹریفک کا فلو تھا ہر رات ڈکیتی کی وار داتیں عام تھی تجاوزات کی بھرمارجس کی آڑ میں ٹنوں کچرے کا ڈھیر تھا گرین بیلٹ کچرے کا ڈھیر بنی ہوئی تھی اب ان شاہراوں کو بہتر کیا جارہا ہے ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ حکومت سند ھ کی بے اعتنائی اور فنڈز کی کمی کے باعث پیدا ہونے والے نامساعد حالات ہمارے عزم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی دستیاب وسائل کو بہتر منصوبہ بندی کے تحت خرچ کرتی ہے تاکہ محدود زرائع سے ذیادہ سے ذیادہ فائدہ اٹھایا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ بلدہ وسطی کی ہر یوسی میں ماڈل سڑک تعمیر کی جائیگی۔





19th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release