28th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

28th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کو صاف ستھرا رکھنے کے ساتھ ساتھ اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں ضلع میں موجود تمام یوسیز میں مرحلہ وارپارکس و پلے گراؤنڈ میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ تزین و آرائش کے کام پر بھی بھر پور توجہ دی جارہی ہے ۔ضلع وسطی میں موجود گرین بیلٹس کو صاف ستھراء کرنے کے ساتھ خوبصورت پھول دار پودے لگائے جارہے ہیں فٹ پاتھوں پر رنگ و روغن کرکے خوبصورتی میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔وہ نارتھ کراچی سیکٹر ۱۰ میں قائم ابو نصر پارک کی تزین و آرائش کے بعد پارک کا معائنہ کررہے تھے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ یو سی پینل اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود ہم پرعزم ہیں اورضلع وسطی کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ۔ اس سلسلے میں ضلع وسطی میں شروع کی جانے والی شجر کاری مہم میں ہزاروں پودے لگائے گئے ہیں جو ضلع کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے ساتھ ماحولیاتی آ لودگی کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہورہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پارکس ضلع وسطی میں موجود تقریبا 26,27کلو میٹر گرین بیلٹس پر کام کر رہا ہے جن گرین بیلٹس پر پہلے کچرا کوڑا کرکٹ کا ڈھیر موجود تھا محکمہ پارکس کے عملے نے وہاں صفائی کر کے پودے لگا دیئے ہیں واضع رہے کہ بلدیہ وسطی کے مرکزی آفس میں داخل ہوتے ہی ایک خوشگوار احساس ہوتا ہے جہاں محکمہ باغات کی جانب سے آفس کے گارڈن کو خوبصورت پھولوں سے سجایا گیا ہے ۔اس موقع پر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی اپنی ذمہ داریاں نبھارہی ہے عوام اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے انتظامیہ سے تعاون کریں اور کچرے کو گرین بیلٹ پر نہ پھیکا کریں بلکہ جو کچرا ڈالتے ہیں ان کو بھی منع کریں ۔آپ لوگوں کا تعاون ہی ہماری سب سے بڑی جیت ہے اور ہم انشاء اللہ بہت جلد ضلع وسطی کو خوبصورت اور ہرا بھرا کریں گے جس کے لئے ہمارے یوسیز چیئرمین اپنی اپنی یوسیز میں منتخب روڈ کو ماڈل روڈ بنانے میں کامیاب ہورہے ہیں ۔



28th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release