24th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

24th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release




 کراچی ( ) مےرے ملک کے معماران قوم آپ کے علم مےں ےہ بات ہونی چاہئے کہ وطن عزےز پاکستان (۳۲ مارچ ۰۴۹۱) کا آج کا دن تارےخی د ن ہے ۔1857 کی جنگ آزادی کے تقرےبا 90سال کے بعد 1947مےں ےہ وطن معرض وجود مےں آیا۔جسکی بنیاد دو قومی نظرےہ تھا۔ دو قومی نظر ےہ اسلام اور کفر کے رسم و رواج کے درمےان تھا اور نہ صرف ہے بلکہ تا قےامت رہےگا۔ برصغےر ہند مےں اسلامی رےاست کے قےام کےلے تحرےک کی بنےاد ہمارے جد امجد نے ڈالی ۔ ان خےالات کا اظہار بلدےہ عالےہ وسطی کے چےر مےن رےحان ہاشمی نے بلدےاتی اسکول محمود الحسن پرائےمری اےنڈسےکےنڈری اسکول۔ سےکٹر ۵۔ڈی نےو کر اچی مےں ےوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقرےب مےںبچوں کو اس دن کے حوالے سے اپنے اسلاف سے متعلق تارےخی حقاےق سے آگاہی فراہم کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ مےونسپل کمشنر آفاق سعےد، ڈاےرےکٹر اےڈمن وسطی شمونہ صدف، چےر مےن اےجوکےشن کمےٹی وسطی تابش جےلانی ڈاےرےکٹر اےجوکےشن وسطی شمس العارفےن، وسطی کے تمام اسکولوں کے اساتذہ اور طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد مےںموجو د تھے ۔ رےحان ہاشمی نے طلبہ و طالبات کو مخاطب کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان کسی عسکری جد و جہد کے ذریعے نہےں بلکہ سےاسی جد و جہد کا ثمر ہے ۔ قرار داد لاہور کو ۳۲ مارچ ۰۴۹۱ کو قرار داد پاکستان کا نام دےا گےا۔ بچوں مےری بات اچھی طرح ذہےن نشےن کر لےں کہ پاکستان کی تحرےک کی بنےاد برصغےر مےں ہمارے آباو اجداد نے صرف ڈالی نہےں بلکہ تن من دھن کی قربانےوں کا نظرانہ اےک آزاد اسلامی رےاست کے قےام کے لے پےش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں وہی قوم ترقی کرتی ہے جو ماضی کی تلخ تارےخی حقاےق کی روشنی مےںاپنے اجداد کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہ کرنا اور کبھی پاکستان کے استحکام پر آنچ نہ آنے دےنا۔ بعد ازاں انہوں سالانہ امتحانات میں کامیاب طلبہ و طالبات مےں انعامات و اسناد بھی تقسےم کئے۔                 



24th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release