28th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

28th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے ہم سب کو آگے بڑھ کر اپنے اپنے حصے کا ایک پودا لگا نا ہوگا ۔ضلع وسطی میں گزشتہ کئی ماہ سے شجر کاری مہم زوروں سے جاری ہے جس کہ تحت ضلع میں ہزاروں پودے لگائے جاچکے ہیں اس مہم کی کامیابی کی اہم وجہ عوام، اسکولز و کالجز کے بچے،مختلف NGO,s اور پرائیویٹ سیکٹر کا تعاون ہے ،وہ نیو کراچی زون میں گرین بیلٹس پر پودا لگاکر گرین بیلٹس کی تزین و آرائش کے کام کا آغازکررہے تھے ،اس موقع پر میونسپل کمشنر آفاق سعید ،سپریٹنڈنگ انجینئر اقبال احمد،یوسی چیئرمین و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ گرین بیلٹس، پارکس اور کھیل کے میدانوں کو سر سبز بنانے کے لئے دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ ناگن چورنگی سے انڈا موڑ جانے والی شاہراہ کو ماڈل سڑک بنایا جارہا ہے اس ضمن میں ناگن چورنگی سے انڈہ موڑ تک جانے والی شاہراہ کی گرین بیلٹ پر ہزاروں کی تعداد میں نئے پودے لگائے گئے ہیں جبکہ مزید لگائے جارہے واضع رہے کہ شجر کاری مہم کیلئے پودوں کی تیاری کا عمل بلدیہ وسطی ک مختلف نرسریوں میں تیزی سے جاری ہے اور لگائے جانے والے پودوں کی آبیاری کے لئے فتح باغ میں واٹر فلٹر پلانٹ لگایا گیا ہے جس کے زریعے ضلع وسطی کے پارکس اور گرین بیلٹس پر لگائے جانے والے پودوں کو پانی کی فراہمی کا کام کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وسطی میں قائم گرین بیلٹس اور پارکس کو ہرا بھرا رکھنے کے لئے محکمہ باغات کا عملہ شب و روز کوشاں ہے جبکہ محکمہ انجینئرنگ سڑکوں کی استرکاری و پیوند کاری کے کام اپنے وسائل میں رہتے ہوئے انجام دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ فنڈز کی کمی کے باوجود عوام کو بلدیاتی سہولیات کا سلسلہ متواتر جاری رہیگا ۔







کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کے پارکس اور کھیل کے میدانوں کو سر سبز بنانے کے لئے دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔کھیل کے میدانوں کو کچرے کے ڈھیر سے پاک کیا جارہا ہے اور وہاں پر مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ نوجوان نسل کو کھیلوں سے محبت کہ ساتھ ساتھ صحت مند سر گرمیوں کے فروغ میں بھر پور مدد مل سکے ،وہ ناظم آباد بلاک 2 میں الفاروق گراؤنڈ میں شہداء آرمی پبلک اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک تھے ،اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی جمال احمد ،میونسپل کمشنر آفاق سعید بھی موجود تھے ۔چیئر مین نے کہا کہ دوسرا شہداء آرمی پبلک اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ اُن معصوم بچوں کی یاد میں منعقد کیا گیا ہے جنہوں نے باطل کے سامنے سر نہ جھکا کر اپنی معصوم جانوں کی قربانیاں دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور قوم کو یہ پیغام دیا کہ اس ملک کو بنانے کے لئے ہمارے بزرگوں نے جو قر بانیاں دی تھیں وہ سلسلہ ہم نے جاری رکھا ہے ، کوئی یہ نہ کہے کہ اس ملک کو بچا نے کیلئے معصوم بچوں اور طالب علموں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش نہیں کیا ،ہم نہایت عقیدت و احترام سے اُن بچوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔اس موقع پرچیئرمین کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اور پھولوں کی گلدستے بھی پیش کئے گئے۔





28th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release