26th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

26th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں ۔ان نوجوانوں کا حوصلہ اور جذبہ دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ان کے حوصلے بلند ہیں ،اور اگر انہیں بہتر مواقع اور سہولتیں فراہم کی جائیں تو یہ معذور نوجوان کھلاڑی پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرسکتے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومتی سطح پرمعذور افراد کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ انہیں ممکنہ سہولتیں فراہم کریں تاکہ اسپورٹس کے ساتھ ساتھ دوسرے شعبوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا بھر پور اظہار کرسکیں ،۔وہ نارتھ ناظم آباداصغر علی شاہ کرکٹ اکیڈمی میں ویل چیئر ڈس ایبل کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں شریک تھے ۔اس موقع پر انہوں نے ہٹ لگا کر کراچی پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے بلدیہ وسطی کے حدود میں صحت مندسرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں واضع رہے کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ عام افراد کیلئے کھیل کے میدانوں اور پارکس کو آبادکررہی ہے وہیں اسپیشل بچوں اور معذور افراد کے لئے خصوصی پارکس و پلے گراؤنڈ کی تعمیر کا منصوبہ بھی زیر غور ہے ،بلدیہ وسطی نے معذور افراد کو پروموٹ کرنے کیلئے ادارے میں نوکریاں فراہم کی ہیں۔چیئرمین نے کہا کہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے تہیہ کرلیا ہے کہ ضلع وسطی کو صاف و شفاف کرنے کے ساتھ کھیل کے میدان بھی آباد کرئینگے تاکہ نوجوانوں کو اسپورٹس کی سرگرمیاں جاری رکھنے میں آسانی ہو ۔ اس سلسلے میں بلدیہ وسطی بہتر حکمت عملی کے ساتھ کام کررہی ہے اور ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں پارکس و پلے گراؤنڈز کو آباد کرکے عوام کے حوالے کیا جارہا ہے اس سلسلے میں بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے ایک سال کی مختصر مدت میں65 پارکس و پلے گراؤنڈز آباد کرکے عوام کے حوالے کردیئے ہیں جہاں اسپورٹس کی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں وہیں عوام کو سیر و تفریح اور صحت مند ماحول کی فراہمی کو ممکن بنایا جارہا ہے ۔ 


26th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release