2nd Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

2nd Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) حق پرست بلدیاتی نمائندے عوام کو صاف شفاف ماحول کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل برؤے کار لارہے ہیں، ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے لیاقت آباد اوور ہیڈ برج کے اطراف بالمقابل سراج الدولہ کالج گرین بیلٹ پر تزئین آرائش کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر متعلقہ یوسی چیئرمینز و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔ چیئرمین نے کہا کہ ضلع وسطی کے بیشتر علاقوں کو کچرے سے پاک کردیا گیا ہے جبکہ جہاں جہاں کچرے کے ڈھیر صاف کئے گئے وہاں بلدیہ وسطی کا محکمہ باغات پودے لگا کر علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ حق پرست بلدیاتی نمائندے عوام کو صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزکورہ گرین بیلٹ ماضی میں کچرا کنڈی کا منظر پیش کرتی تھی جہاں اب سرسبز گرین بیلٹس قائم کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے سندھ گورنمنٹ کی عدم توجہی کی وجہ سے کراچی کے شہری مسائل میں مسلسل اضافہ ہو ا جسکے باعث کراچی کے پارکس و پلے گراؤنڈ زکچرا کنڈی کا منظر پیش کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کے بیشتر علاقوں سے کچرے کے ڈھیروں کا صفایا کیا جاچکا ہے جبکہ پارکس اور میدانوں میں خود ساختہ کچرا کنڈیوں کو ختم کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کو صاف وشفاف بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے بھرپور مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ ضلع وسطی کو مثالی ضلع بنانے کے لئے بلاتعطل صفائی ستھرائی،شہر کے باہر کچرے کی منتقلی ، نالوں کی صفائی ، بڑھتی ہوئی تجاوزات کے خلاف آپریشن، گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں سیوریج لائنوں کی مرمت کا کام جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی ضلع وسطی کا شمار کراچی کے بہترین اضلاع میں کیا جائیگا ۔


2nd Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release