7th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

7th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )بلدیہ وسطی کو ہرا بھرا رکھنے کیلئے عوام کے تعاون کے شکر گزار ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یونین کمیٹی نمبر 32 میں یوسی چیئرمین و اراکین یونین کمیٹی کے ہمراہ کوہ نورکرکٹ گراؤنڈ کی تزین و آرائش کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کی جانب سے اس گراؤنڈ کی بحالی کے لئے خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور جلد ہی فلڈلائٹس کی درستگی اور تزین و آرائش کے بعدیہ کرکٹ گراؤنڈکھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے علاقہ مکینوں کے حوالے کر دیا جائے گا۔جہاں علاقے کے با صلاحیت نوجوان اپنی کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے ۔ اس موقع پر انہوں نے عوام اور نوجوان کھلاڑیوں سے اپیل کی کہ ان کھیل کے میدانوں کی حفاظت کریں ۔ضلع میں جاری شجر کاری مہم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر ہر شخص اپنے حصہ کا صرف ایک پودا لگائے تو اس شہر میں درخت لگانے کی جگہ نہیں رہے گی۔ آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی کے لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کے ساتھ ساتھ پارکوں کو بھی آباد کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے اہلیان ضلع وسطی کو آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی کے لئے پارکوں کی تزئین و آرائش کے کام کو ترجیحی بنیادوں پر انجام دے رہی ہے تاکہ عوا م کو صاف و شفاف اور آلودگی سے پاک ماحول مہیا آسکے اس موقع پر انہوں نے محکمہ باغات کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع وسطی میں قائم تمام پارکس کو عوام کی تفریح کا مرکز بنایا جائے ضلع وسطی کے پارکس کو بہترین طریقے سے سنورا جائے تاکہ عوام کو سستی اور بہتر تفریح کے مواقع میسر آسکیں ۔واضع رہے کہ ضلع وسطی میں قائم تمام پارکس و پلے گراؤنڈز کی صفائی کے بعد تزئین و آرائش کا کام جاری ہے عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کو ممکن بنایا جارہا ہے ۔بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے ایک سال کے مختصر عرصے میں 65 پارکس اور پلے گراؤنڈزکو تزین و آرائش کے بعد عوام کے حوالے کردیا ہے ۔ 



7th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release