24th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

24th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی جدید مواصلاتی نظام کے بغیر ممکن نہیں ہے۔کراچی گیٹ وے آف پاکستان ہے اس شہر میں مظبوط اور معیاری شاہراہیں تعمیر کرناضروری ہے ،وہ نارتھ ناظم آبادیوسی 21 بلاک Fمیں مشینی روڈ کارپٹنگ کے کام کا معائنہ کر رہے تھے اس موقع پریوسی چیئرمین نعیم الدین،XEN بی اینڈ آر امتیاز شاہ و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔چیئرمین نے کہا کہ مذکورہ علاقے میں روڈ کی مخدوش حالت کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا تھا ۔ جس کا نوٹس لیتے ہوئے بلدیہ وسطی نے مخدوش سڑک کی کارپیٹنگ کے عمل کو تکمیل تک پہنچایا۔واضع رہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے 30 ہزار اسکوائر فٹ روڈ کی کارپیٹنگ کے معائنہ کے دوران متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سڑک کی تعمیر میں بہترین مٹیریل استعمال کیا جائے تاکہ ضلع وسطی کے مکین اس شاہراہ سے کافی عرصہ تک مستفید ہوسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں ترقیاتی کام تیزی سے کئے جارہے ہیں عوام کی شکایات کا ازالہ کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کو خوشگوار ماحول کی فراہمی کو بھی ممکن بنا رہے ہیں اس ضمن میں بلدیہ وسطی میں پارکس و پلے گراؤنڈز سے کچرے کے ڈھیر کو صاف کرکے تزین و آرائش کا کام کیا جارہا ہے عوام کو سستی تفریح مہیا کرنے کے لئے بلدیہ وسطی کی انتظامیہ شب و روز کوشاں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مزکورہ سڑک کی تعمیرکے ساتھ ساتھ علاقے میں صفائی ستھرائی کے کام پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، بلدیہ وسطی کی جانب سے ضلع وسطی میں ماڈل شاہراہوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے، منتخب بلدیاتی نمائندے بلاتفریق رنگ و نسل عوام کو بلدیاتی سہولیات فراہم کررہے ہیں ۔

24th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release