24th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

24th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے ،ڈاکٹر ز وپیرا میڈیکل اسٹاف اپنے فرائض عبادت سمجھ کر سر انجام دیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی کے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بلائے گئے بلدیہ وسطی کی ڈسپینسریز کے ڈاکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر میڈیکل اسٹنڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن شاہدہ عثمانی،چیف میڈیکل آفیسر بلدیہ وسطی حامد مصطفی،ڈاکٹر شکور لاری،ڈاکٹر نظام الدین،ڈاکٹر شگفتہ طائر ہ،ڈاکٹر راضیہ ،ڈاکٹر آمنہ بھی موجود تھی اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوام کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت عبادت ہے ڈاکٹرز حضرات اپنے فرائض کو عبادت سمجھ کر ادا کریں تودنیا و آخرت دونوں میں فیض کے حقدار بن جائیں گے انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی کا سامنا ضرور ہے لیکن اگر وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کیا جائے تو بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں اس موقع پر ریحان ہاشمی نے ڈاکٹرز حضرات سے ڈسپینسیرزکی کارکردگی کو مزیدبہتربنانے کے حوالے سے تجاویز بھی طلب کی انہوں نے ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری کو ممکن بنائیں تاکہ ڈسپینسریز میں آنے والے مریضوں کا بروقت علاج کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کی ڈسپینسی یز کو ضرورت کے مطابق ادویات فراہم کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ مریضوں کے علاج معالجے میں کسی بھی قسم کی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی اس موقع پر میڈیکل اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئر پرسن شاہدہ عثمانی نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ڈسپینسریز سے جنریٹ ہونے والے ریونیو کو روزانہ کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ میں جمع کرائیں اور رسید حاصل کریں۔واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کے زیرِانتظام چلنے والے ڈسپینسریز میں مریضوں کے علاج کے لئے 5 روپے فیس لی جاتی ہے جبکہ ڈسپینسیریز میں کوالیفائیڈ ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل اسٹاف مریضوں کا معائنہ کرتے ہیں بلدیہ وسطی میں 15 ڈسپینسیریز مختلف یونین کمیٹیز میں قائم ہیں جبکہ لیاقت آباد میٹرنٹی ہوم بھی بلدیہ وسطی کے زیرِانتظام ہزاروں مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف ہے ۔





کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کے بی آر نارتھ ناظم آبادسے گزرنے والے گجر نالے میں گر کر جاں بحق ہونے والے 13 سالہ ریحان والد سلیم کی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب کریم ریحان کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے وہ گزشتہ روز KBR سوسائٹی میں ریحا ن مرحوم کی رہائش گاہ پر مرحوم کے والد اورلواحقین سے اظہار تعزیت کر رہے تھے اس موقع پر انہوںنے کہا ریحان کی موت ایک افسوس ناک حادثہ ہے مزید انسانی زندگیوں کو بچانے کے لئے فوری احتیاطی تدابیر اپنائی جائے اس موقع پر انہوں نے حکومت سندھ سے اپیل کی کہ قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کے لئے فوری طور پر گجر نالہ کے دونوں اطراف سڑک کی تعمیر کے کام کا آغاز کیا جائے انہوں نے کہا کہ نالہ کے اطراف بڑی آبادی رہائش پزیر ہے لیکن کو ئی احتیاطی تدابیر موجود نہیں ہے جسکی وجہ حادثات معمول بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیر کی منظوری ہونے کہ باوجود اب تک کام کا آغاز نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے انہوں نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے اس معاملے کی تحقیقات کرائیں اس موقع پر انہوں ناگہانی آفات کی روک تھام کے حوالے سے قائم ڈیزاسٹر منجمنٹ سیل کے عملے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے کا فنڈ استعمال کرنے والے ادارے اگر بروقت کاروائی عمل میں لائیں تو قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ڈیزاسٹر منجمنٹ کے ادارے کو بلدیاتی نمائندوں کے سپرد کیا جائے تاکہ بروقت انسانی جانوں کو بچایا جاسکے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شام 6 بجے کے بی آر سے گزرنے والے گجر نالے میں 13 سالہ بچے ریحان جو ذہنی طور پر معذور بھی بتایا جاتا ہے گرنے کی اطلاع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین ،بلدیہ وسطی کی ریسکیو ٹیم کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچے اور بلدیہ وسطی کی ریسکیو ٹیم نے ا یدھی کے رضا کاروں کے ہمراہ 13 سالہ ریحان کی تلاش شروع کی اور رات گئے تک 13 سالہ ریحان کی تلاش جاری رکھی تاہم کم روشنی کے باعث آپریشن صبح تک موخر کیا گیاجبکہ اس اثناءمیں نیوی کی غوطہ خور ٹیم کو اس واقع کی اطلاع دی گئی جو علی الصبح KBR گجر نالہ پر پہنچ گئی اور کئی گھنٹوں کی عملی جہد وجہد کے بعد نیوی کے غوطہ خوروں نے ریحان ولد سلیم کی لاش نکال لی چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی بنفس نفیس اس آپریشن کی نگرانی کر رہے تھے ۔واضح رہے کہ 13 سالہ ریحان ولد سلیم کا گھر نالے کے ساتھ ہی ہے اور وہ کھیلتا ہوا نالے میں جا گرا تھا متوفی ذہنی طور پر معذور تھا اور متوفی8 بہن بھائی تھے اس موقع پر ریحان ہاشمی نے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدری اور تعزیت کا اظہار کیاا ور ایسے حادثات کی روک تھام کے لئے اپنی کوششوں کا یقین دلایا ۔  



24th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release