24th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

24th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) بلدیہ کراچی وسطی کی جانب سے کراچی الیکٹرک کارپوریشن کو واجبات کی عدم ادائیگی پر متعدد بار مطالبات کرنے کے باوجود تاحال کوئی شنوائی نہ ہوئی جس پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی اضافی کوششوں سے آج کے الیکٹرک کے 5 رکنی وفد نے مرکزی دفتر بلدیہ عالیہ کراچی وسطی میں چیئرمین سے ملاقات کی جس میں باہمی رضامندی کے ساتھ بلدیہ وسطی کے واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے اگر کے الیکٹرک بروقت ادائیگی کو ممکن بنائے تو بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اپنی عوام کو دی جانے والی بلدیاتی سہولتوں کو مزید بہتر بنا سکتی ہے اس موقع پر کے الیکٹرک کے Dy.GM عابد جمشید صدیقی،RHO سید زاہد علی،HTP الیاس منصور ،RHO محمد رضا،سپریٹنڈنگ انجینئر ڈی ایم سی سینٹرل اقبال احمد خان،xen نیو کراچی نازش رضا،xen لیاقت آباد جنید اللہ ،اکبر رضا،اجمل خان موجود تھے چیئرمین ریحان ہاشمی نے محکمہ بی اینڈ آر کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ریونیو کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ایسے عناصر پر نظر رکھیں جو غیر قانونی طور پر راتوں رات سڑکوں کو کھود کر پانی و سیوریج کے غیر قانونی کنکشن لیتے ہیں ایسے عناصر جہاں واٹر بورڈ اور عوام کو نقصان پہنچا رہے ہیں وہیں بلدیہ وسطی کی خوبصورتی کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ بلدیہ وسطی کو روڈ کٹنگ کی مد میں ہونے والی آمدنی میں بھی نمایاں کمی کا سبب بن رہے ہیں اس موقع پر کے الیکٹرک کے وفد نے چیئرمین ریحان ہاشمی کویقین دہانی کرائی کہ بلدیہ وسطی کے واجبات کی ادائیگی کو 30 یوم کے اندر اندر ممکن بنائے گی اس ضمن میں ریحان ہاشمی نے کراچی الیکٹرک کے وفد کے سربراہ سید زاہدعلی کی توجہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جانب دلاتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں بصورت دیگر عوام مشتعل ہوکر K الیکٹرک کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کریں گے جس سے امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوگا۔ 





24th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release