2nd Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

2nd Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی (  ) رسول اکرم کی سیرت طیبہ رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ حضور اکرم ﷺ کسی خاص خطے ،قوم یا زبان والوں کے لئے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لئے ہدایت اور سلامتی کا پیغام لیکر آئے ۔ رب تعالیٰ نے آپ ﷺ کو رحمت العالمین بنا کر بھیجا ۔ ان خیالا ت کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر حسین آباد سے برآمد ہونیوالے جلوس میں شرکت کے دوران کیااس موقع پر انکے ہمراہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی شیخ صلاح الدین ، جمال احمد ، حاجی انور رضا بھی موجود تھے ۔واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے علماءکرام ، منتظمین محفل میلاد اور جلوس سے باہمی تبادلہ خیال کر کے اور انکی آرا کی روشنی میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر عاشقان رسول ﷺ ممکنہ سہولیات کی فراہمی کا انتظام کیا۔اس ضمن میں مساجد و امام بارگاہوں اور محفل میلاد کے انعقاد کی جگہوں اور جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی ،روڈ کی استرکاری، اسٹریٹ لائٹ کی درستگی کے کاموں پرخصوصی توجہ دی تاکہ عاشقان رسول جشن عید میلادالنبی کے موقع پر کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے عید میلادالنبی کے موقع ضلع وسطی کے مختلف علاقوںکا دورہ کیا۔ اور بلدیہ وسطی کی جانب سے عاشقان رسول کو فراہم کی جانیوالی سہولتوں اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں انہوں بلدیہ وسطی کیجانب سے قائم کیمپس پر جلوس کے شرکاءکے درمیان شربت تقسیم کیا۔ جشن عید میلادالنبی کے موقع پرضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں محفل نعت،درود و سلام کی محافل منعقد ہوئیں،چیئر مین بلدیہ وسطی کی ہدایت پر بلدیہ وسطی کی مرکزی بلڈنگ کو برقی قمقموں سے سجایا گیا۔



کراچی (  ) عوام کو صا ف ستھر اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ،مگر یہ عمل عوامی اشتراک کے بغیر نا ممکن ہے صفا ئی ستھرائی کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانے اور عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ہماری کوشش ہے کہ ضلع وسطی کے مکینوں کو صاف و شفاف اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کیا جائے ۔ان خیالا ت کا اظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آ با د میں جاری صفا ئی ستھرائی ،گرین بیلٹس کی تزئین و آ رائش کے کام کے معائنہ کے دوران کیا ،بعد ازاں انہوں نے ضلع وسطی میں اسپرے مہم کا افتتاح بھی کیا ،اس موقع پر وائس چیئر مین سید شاکر علی ،اراکین صوبائی اسمبلی عظیم فاروقی ،جمال احمد بھی موجود تھے ۔مہم کے لئے سٹی گورنمنٹ کی جانب سے 51فیومیگیشن گاڑیاں ،اسپرے مشین ،عملہ اور ادویات کے ساتھ فراہم کی گئیں ،چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا کہ عوام کو ڈینگی وائرس و دیگر بیماریوں سے بچاو¿ کے لئے اسپرے کیا جارہا ہے انہوں نے عملے کو خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مہم کوموثر بنانے کے لئے تمام یونین کونسلوں میں موجود کچرا کنڈیوں ،ہسپتال ،اسکول،کالجز ،مارکیٹوں کے ساتھ ساتھ کچی آ بادیوں اور نالوں کے اطراف قائم رہاشی علاقوں پر خصو صی توجہ دی جائے ۔





2nd Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release