5th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

5th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہاہے کہ سندھ گورنمنٹ اور واٹر اینڈ سیورئج بورڈ کی عدم توجہی کی بناپر کراچی کے شہری شدید ذہنی دباﺅ کا شکار ہیں ایسے میں بلدیاتی نمائندے ہی عوامی مسائل کے حل کا واحد زریعہ ہیں ضلع وسطی کو مثالی ضلع بنانے کے لئے بلاتعطل صفائی ستھرائی،شہر کے باہر کچرے کی منتقلی ، برساتی نالوں کی صفائی ، بڑھتی ہوئی ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن، گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں سیوریج لائن کی مرمت کا کام جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی ضلع وسطی کا شمار کراچی کے بہترین اضلاع میں کیا جائیگا وہ نارتھ ناظم آباد بلاک w اقبال ٹاﺅن پاپوش میں بوسیدہ24'' سیوریج لائن کی تبدیلی کے کام کا معائنہ کر رہے تھے ۔ریحان ہاشمی نے کہا کہ پانی و سیوریج لائنوں کی لیکج کی وجہ سے بیشتر علاقوں کی سڑکیں بد حالی کا شکار ہیں اور علاقہ گندے پانی کے جوہڑ دکھائی دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ واٹر اینڈ سیورئج کی لائنوں کی تنصیب اور مرمت کے کام کی ذمہ داری واٹر اینڈ سیورئج بورڈ کی ہے لیکن سندھ گورنمنٹ اور واٹر بورڈ کی عدم توجہی کی وجہ سے بوسیدہ اور رستی ہوئی سیوریج لائنوں کی وجہ سے کراچی ،بلخصوص ضلع وسطی کی گلیاں اور میدان تالاب کا منظر پیش کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوام ہم سے امید رکھتے ہیں کہ ہم انکے مسائل حل کرنے کا واحد ذریعہ ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی فنڈز کی کمی کے باوجود عوام کو ریلیز فراہم کرنے کے لئے واٹراور سیوریج لائنوں کی مرمت اپنے فنڈز سے کرارہے ہے واضح رہے کہ نارتھ ناظم آباد بلاک w عقب جناح کالج اقبال ٹاﺅن میں سیوریج لائن کی لیکج کی وجہ سے سڑک تباہ ہوچکی تھی جبکہ شہریوں کے گھروں میں سیوریج کا پانی داخل ہو رہا تھے جسکا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے تباہ حال سیوریج لائن کی تبدیلی کے احکامات صادر کئے اور بنفس نفیس اس کام کی نگرانی بھی کر رہے ہیں عوام کو تاکہ عوام یحان ہاشمی نے کہا کہ عوام کو بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیحات میں ہے۔ 







5th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release