14th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

14th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release



کراچی (پریس ریلز) ریحان ہاشمی نے ہنگامی بنیاد پر بلدیہ وسطی کے ضلعی حدود میں ہونے والی صفائی ستھرائی اور تزئین وآرائش کے کاموں کے حوالے سے اچانک ضلعی ڈپٹی کمشنر وسطی آصف جان محمد کے ہمراہ نئی کراچی ، نارتھ ناظم آباد اور گلبرگ زون کے مختلف یونین کمیٹیوں کا منگل کے دن دورہ کیا ۔ اس موقع پر یوسی چیئرمین مظہر الدین کا کا، بحریہ ٹاؤن کے فوکل پرسن کمانڈر ذوالفقار،سپریٹنڈنگ انجینئر اقبال احمد خان،ایکسین نیو کراچی نازش رضا و دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے ضلعی چیرمین ریحان ہاشمی نے متعلقہ افسران کو بھی اپنے ساتھ رکھا تاکہ ضلعی انتظامی سربراہ لمحہ بہ لمحہ وسطی میں ہونے والے کام سے باخبر رہیں۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے نارتھ کراچی میں قائم دارالسرور GTS پر کچرے کی منتقلی کے کام کا معائنہ کیا اور افسران کو ہدایت کی کہ موجود کچراکنڈی کے اطراف سے اٹھنے والی تعفون سے انسانی زندگی کو شدید خطرہ ہے لہذا یہاں سے کچرے کی منتقلی کو ترجیحی بنیادوں پر انجام دیا جائے انہوں نے کہا کہ کچرا اٹھانے کے بعد اسپرے کرنے کے ساتھ ساتھ چونا کا چھڑکا وٗبھی کیا جائے ۔بعد ازاں انہوں نے اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کے اطراف میں برسوں سے قائم گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن (GTS (کچرا کنڈی کا بھی دورہ کیا اور یہاں تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ کچرا کنڈی کا مطلب یہ نہیں کہ یہاں چوبیس و گھنٹے کچرا پڑا رہے اور عوام کو آمد و رفت میں پریشانی کا سامنا ہو انہوں نے کچرا کنڈی کو محدود کرنے پر زور دیا تاکہ کچرا مین روڈ تک نہ آسکے اور عوام کی گزرگاہ کچرے سے محفوظ رہے انہوں نے محکمہ صحت کے افسران و یونین کمیٹیوں کے چیر مین، وائس چیئرمین اورکونسلرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام میں صفائی کے حوالے سے آگاہی مہم کو اجاگر کریں۔ بعد ازاں ضلعی حد ود میں واقع گلبرگ زون کے طارق گراؤنڈ،سنگم گراؤنڈ میں نوجوانون میں غیر نصابی سرگرمیوں کو بھال رکھنے پر زور دیا۔ چیرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ تمام کھیل کے میدانوں کو کچرے سے پاک کرکے کھیلاڑیوں کے حوالے کر دیا جائے۔ اور موقع پر موجود محکمہ باغات کے ذمہ دار ندیم حنیف کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹریٹمنٹ پالانٹ کی موجودگی اور قلت آب سے نجات مل گی ہے لہذ ا تمام پارکوں اور گرین بیلٹوں کو گرین گرین کردیں۔ 





14th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release