15th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

15th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی (پریس ریلیز)چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی میں قائم پارکس اور کھیل کے میدانوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں تاکہ صحت مند سرگرمیاں تسلسل سے جاری رہیں جبکہ عوام کو صحت منداور صاف و شفاف ماحول کی فراہمی کے لئے صفائی کے معیار کو مزید بہتر کرنے کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر سینٹرل آصف جان صدیقی کے ہمراہ ضلع وسطی کے مختلف علاقوں کا دورے کے موقع پرصفائی ستھرائی ،کچرے کی منتقلی ،کچرا کنڈیوں کو محدود کرنے مختلف پارکس وپلے گراؤنڈ ز پر تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کے دوران کیا ۔اس موقع پر بحریہ ٹاؤن کے فوکل پرسن کمانڈر ذولالفقار، متعلقہ یوسی چیئرمین و وائس چیئرمین ،یوسی کونسلرز ،سپریٹنڈنگ انجینئر اقبال احمد خان، ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف ، ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن غوث محی الدین ،xen بلڈنگ اینڈ روڈ نیو کراچی نازش رضا و دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کی انتظامیہ عوام کو بہتر سے بہتر شہری و بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیئے تمام دستیاب وسائل کو برؤے کار لارہی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں قائم تمام(GTS ) کچرا کنڈیوں سے روزانہ کی بنیاد پر کچرے کو لینڈفل سائڈ منتقل کیا جارہا ہے جبکہ مرکزی شاہراؤں کے ساتھ ساتھ لنک روڈ پر بھی روزانہ صفائی اور سڑک کے کناروں پر جمع ہونے والی مٹی کو بھی اٹھایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی سے بیک لاگ کی صورت میں جمع ہونے والے لاکھوں ٹن کچرے کو بحریہ ٹاؤن کے تعاون سے صاف کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ صفائی کے نظام میں بہتری لاکر صفائی کے معیار کو مزید بہتر کرنے کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں اس موقع پر انہوں نے اصغر علی اسٹیڈیم کے عقب میں قائم کچرا کنڈی کو محدود کرنے کے کام کا جائزہ لیا انہوں نے محکمہ صحت کے افسران و یونین کمیٹیوں کے چیر مین، وائس چیئرمین اورکونسلرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام میں صفائی کے حوالے سے آگاہی مہم کو اجاگر کریں۔ بعد ازاں انہوں گلبرگ زون کے طارق اورسنگم گراؤنڈ کا بھی دورہ کیا اور یہاں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ باغات کے افسران کو ہدایت کی کہ بلدیہ وسطی کا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور باؤزر آن روڈ ہونے کے بعد پاکس ،گرین بیلٹس کو قلت آب کے مسئلے سے نجات مل گئی ہے اور اب وافر مقدار میں سیور یج کا فلٹر شدہ پانی موجود ہے لہذ ا تمام پارکس ،گرین بیلٹس اور کھیل کے میدانوں کو ہرا بھرارکھا جائے 





15th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release