17th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

17th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release



 کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا گلبرگ اور نارتھ ناظم آباد زون کا دورہ ، فیڈرل بی ایریا حسین آباد ،کریم آباد پر قائم گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش، صفائی ستھرائی اوربرساتی نالے کی صفائی کے کام کا معائنہ کیا اس موقع پرانہوں نے کہا ہے کہ ضلع وسطی میں برساتی نالوں کی صفائی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ نارتھ ناظم آباد بلاک F میں قائم برساتی نالے ، جبکہ کریم آباد سے عثمان میموریل ہسپتال تک برساتی نالے کی صفائی کے کام کا بنفس نفیس معا ئنہ کیا انہوں نے بی اینڈ آر کے افسران و ملازمین کو ہدایت کی کہ نالے کی صفا ئی کے کام کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف ،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن(گلبرگ )محمد علی ،ایکسین بی اینڈ آر امتیاز علی شاہ نارتھ ناظم آباد و دیگر بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ کراچی بلخصوص ضلع وسطی کے برساتی نالوں کو کچرا کنڈیوں میں تبدیل کر دیا گیا تھا جنکی صفائی ایک مشکل کام نظر آرہا تھا مگر بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے مالی وسائل کی کمی کے باوجود ضلع وسطی میں قائم برساتی نالوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی اور برساتی نالوں کی صفا ئی کے کام کو تسلسل سے جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں کئی مقامات پر سیوریج سسٹم کی خرابی کے باعث برساتی نالوں کو سیوریج کے پانی کی نکاسی کے لئے استعمال کیا جارہا ہے جو کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نااہلی ہے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ عوام کو سیوریج کے مسائل سے نجات دلانے میں ناکام نظر آتا ہے مگر ضلعی حکومت اپنی عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے بلدیہ وسطی کے فنڈ سے کئی مقامات پر واٹر اور سیوریج لائنوں کی تنصیب کا کام سرانجام دے چکی ہے اور کئی مقامات پر یہ کام جاری ہے ۔واضح رہے کہ برساتی نالوں کی صفائی کے لئے ایک بڑا بجٹ درکار ہے وسائل کی کمی کے باوجود بلدیہ وسطی نے اپنے دائرہءکار میں رہتے ہوئے روز اوّل سے ہی برساتی نالوں کی صفائی کے کام کا آغاز کر دیا تھا جسکا تسلسل آج تک جاری ہے بلدیہ وسطی کے محکمہ بلڈنگ اینڈ روڈ کو ہدایت کی کہ برساتی نالوں کی صفائی کے دوران نکالے جانے والے کچرے کو فوری لینڈ فل سائیڈ منتقل کریں تاکہ عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے اس سلسلے میں عوام کے تعاون کے ساتھ ساتھ دوکاندار حضرات سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا کوڑا کرکٹ برساتی نالوں میں پھینکنے سے گریز کریں ۔ واضح رہے کہ ممکنہ بارشوں سے قبل ضلع وسطی میں قائم تمام چھوٹے بڑے برساتی نالوں کی صفائی مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔      




17th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release