18th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

18th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) حق پرست بلدیاتی نمائندے عوام کو شہری و بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی انکی دہلیز پر دینے کے وعدے کو پورا کر نے کے لئے شب و روز کوشاں ہے ان خیالات کا اظہارچیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد کے ہمراہ ضلع وسطی نارتھ ناظم آباد زون ،شادمان ٹاﺅن اور نارتھ کراچی زون میں یوسی 14 میں صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر یونین کمیٹی ۴۱ مشتاق ،چیئرمین سینی ٹیشن کمیٹی محمد ارشد و دیگر بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ حق پرست بلدیاتی نمائندے عوام کو انکی دہلیزپر تمام تر بلدیات سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے شب روز کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوامی سہولیات کی فراہمی کے لئے فرسودہ نظام کوترک کرکے جدیدنظام متعارف کرایا جائے۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آباد زون کے مختلف علاقوںمیں صفائی ستھرائی اسٹریٹ لائٹس کے انتظامات او رجاری شجر کاری مہم کے کام کا جائزہ لینے کے بعد نیو کراچی زون یوسی 14 یو پی موڑ پہنچے جہاں عوام کی کثیرتعدادنے چیئرمین کو علاقے کے مسائل کی نشاندہی کی ۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو صاف و شفاف ماحول کے ساتھ ساتھ آلودگی سے بھی پاک ماحول کی فراہمی کو ممکن بنا رہی ہے انہوں نے علاقہ مکینوںسے گفتگوں کرتے ہوئے کہا کہ ضلع وسطی کو ماڈل ضلع بنانے کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں جس میں عوام کا تعاون ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں ابتک تقریبا6000 ہزار سے زائد پودے لگائے جاچکے ہیں اور مزید پودے لگائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کا آسان زریعہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جذبہ خدمت اور عزم مُسلسل کے ذریعے صفا ئی اور ترقیاتی کاموںکو جاری رکھا ہوا ہے۔       




چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی ا و ر وائس چیئرمین سید شاکر علی کی نگرانی میں لیاقت آبادکی تنگ گلیوں میں کافی دنوں سے جمع شدہ کوڑا کرکٹ صاف کرادیا گیا۔ کچرا اُٹھانے کے لئے بلدیہ وسطی کی سینٹری ورکرز کے علاوہ نجی اداروں سے مزدوروں کی خدمات بھی حاصل کی گئی۔اس موقع پر موجود علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریحان ہاشمی اور سید شاکر علی نے کہا کہ ضلع وسطی کو کچرے سے پاک کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو برﺅے کار لارہے ہیں انہوں نے کہا کہ کوڑے کرکٹ کے ڈسپوزل اور صفائی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے تاکہ عوام کو جلد از جلد ریلیف مل سکے ۔ سید شاکر علی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کا عزمِ صمیم ہے کہ لیاقت آباد کی ہر گلی محلے کے کوڑے کرکٹ سے پاک کردیا جائے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ چئیرمین سینی ٹیشن اسٹینڈنگ کمیٹی محمد ارشد بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں کوڑے کرکٹ کی روزآنہ کی بنیاد پر صفائی کاعمل بلدیہ وسطی کے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کا عملہ پوری تندہی کے ساتھ انجام دے رہاہے۔جس میں بلدیہ وسطی کے ورکرز کے ساتھ ساتھنجی اداروں سے مزدوروں کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہے ۔روزآنہ کی بنیاد پر سینکڑوں ٹن کوڑا کرکٹ رہائشی ، تجارتی اور صنعتی علاقوں سے اُٹھا کر ڈمپنگ پوائنٹ پر منتقل کیا جارہا ہے۔ضلع وسطی کو عوام صفائی کے عمل میں تسلسل پر نہ صرف خوش ہیں بلکہ اُنکی جانب سے تعاون بھی کیا جارہا ہے، عوام اب کوڑا کرکٹ شاپرز میں ڈال کر مقررہ مقامات پر موجود کوڑا ٹرالی میں ڈال رہے ہیں جہاں سے بلدیہ وسطی کے ڈمپر کوڑا اُٹھا کر ڈمپنگ پوائنٹ پر منتقل کررہے ہیں۔ امیدکی جارہی ہے کے بلدیہ وسطی صاف و شفاف ضلع بن جائے گا۔        









18th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release