5th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

5th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


 کراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں بلدیاتی اداروں کو اختیار ات کے ساتھ ساتھ کام میں بہتری کے لئے مشینری کے ساتھ اُن کی مینٹینس کے لئے حکمت عملی مرتب کی جاتی ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سندھ حکومت اس جانب کوئی خاص توجہ نہیں دے رہی ہے جس سے عوامی مسائل کو حل کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔تاہم بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اختیارات نہ ہونے کے باوجود عوام کی بہتری کےلئے اقدامات کرتی رہتی ہے اور دستیاب وسائل کے ساتھ ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے کہ عوام کے مسائل جلد سے جلد حل کئے جائیں وہ پیپلز چورنگی نارتھ ناظم آباد میں جاری صفائی ستھرائی اور پیپلز چورنگی تا نمک بینک تک نالے کی صفائی کے کام کا معائنہ کررہے تھے ۔اس موقع پر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی حکومت سنبھالنے کے بعد محکموں کے پاس موجود مشینری تقریباً ساٹھ فیصد ناکارہ تھیں جو حق پرست نمائندوں کی کوششوں سے اب آن روڈ ہیں اور بلدیاتی امور کو باخوبی سر انجام دے رہی ہیں ۔بعد ازاں چیئرمین نے ناگن چورنگی ،فائیو اسٹار چورنگی ،سیکٹر 11-A نارتھ کراچی میں جاری صفائی ستھرائی کو کام کے ساتھ ساتھ نارتھ کراچی سیکٹر 10 میں قائم پارک میں ہونے والے تزین و آرائش کے کام کابھی معائنہ کیا اورعملے کی حاضری کو بھی چیک کیا اور محکمہ پارک کی جانب سے کئے جانے والے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا ۔




5th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release