8th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

8th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) ضلع وسطی میں تجاوزات کے خلاف چارہ جوئی کرنے کاحتمی فیصلہ کرلیا گیا، کار شوروزمز اور دیگر کاروباری مراکز پر قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لئے خصوصی احکامات جاری کردئیے گئے۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی آصف جان صدیقی کے ہمراہ خصوصی اجلاس میں اینٹی انکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ کے افسران کو ضلع وسطی سے ہر قسم کی تجاوزات ختم کرنے کی خاطر قانونی چارہ جوئی کرنے کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات شہر وں کی خوبصورتی پر بد نما داغ ہوتے ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی اور عوام کی آمد ورفت میں رکاوٹ پیداکرتے ہیں۔ضلع وسطی کے بعض علاقوں میں تجاوزات فٹ پاتھ سے بڑھ کر سڑک پر آچکی ہیں اور ٹریفک کی روانی میں سخت دشواریاں پیدا کررہی ہیں جبکہ عام شہریوں کو بھی بہت پریشانی کا سامنا ہے۔ ان تجاوزات کو فوری ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی آصف جان صدیقی نے اس موقع پر بلدیہ وسطی کے انسدادِ تجاوزات ڈپارٹمنٹ کو پولیس فورس اور قانونی سپورٹ فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ جہاں کہیں بھی تجاوزات قائم کرنے والے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کریں اس کی اطلاع تحریر طور پر ڈی سی سینٹرل آفس میں جمع کرادی جائے، ہم فوری طور پر ایسے افراد کے خلاف پولیس فورس مہیا کرنے کے ساتھ دیگر قانونی چارہ جوئی کرنے کے لئے بھر پور تعاون کریں گے۔ وائس چیئرمین سید شاکر علی نے اس موقع پر کہا کہ جو افراد اور ادارے خوش اسلوبی کے ساتھ اپنی تجاوزات کو ختم یا منہدم کردیں اُن کے خلاف سخت کارروائی نہیں کی جائے جبکہ جو افراد یا ادارے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کریں اُن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں۔تاکہ ضلع وسطی کو تجاوزات سے پاک کیا جاسکے۔ اس موقع پرمیونسپل کمشنر اختر علی شیخ، ڈاریکٹر ایڈمن شمعونہ صدف، سپرنٹنڈنگ انجینئر اقبال احمد خان، ایگزیکٹیو انجینئر بی اینڈ آر نیوکراچی نازش رضا ،ایگزیکٹیو انجینئر بی اینڈ آرلیاقت آباد ، وقار احمد ، ایگزیکٹیو انجینئر بی اینڈ آر جنید اللہ ، ڈپٹی ڈاریکٹر سینی ٹیشن نارتھ ناظم آباد غوث محی الدین،ڈپٹی ڈاریکٹر سینی ٹیشن ناظم آباد ناصر خان، ڈپٹی ڈاریکٹر سینی ٹیشن گلبرگ ، محمد علی ، ڈاریکٹر لینڈ مسرّت اور ایڈیشنل ڈاریکٹر تجاوزات کامران کاکوری بھی موجود تھے۔ یہ بات بھی تجربہ میں آئی ہے کہ بعض افراد اپنی تجاوزات کو مبینہ طور پربلدیاتی ملازمین کی ملکیت ظاہر کرکے رعایت حاصل کرنا چاہتے ہیں ،ریحان ہاشمی نے ایسے افراد کے خلاف خصوصی طور پر کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی بلدیاتی ملازم کو تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔





8th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release