9th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

9th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی (پریس ریلیز ) بلدیہ وسطی کے چیرمین ریحان ہاشمی نے چند ماہ قبل ضلع وسطی کو سرسبز و شاداب بنانے کا عزم کیا ہوا ہے جس کے تحت منتخب گرین بیلٹس، پارکس اور کھیل کے میدانوں کو سر سبز بنانے کا بیڑا اٹھایاتھا۔ بلدیہ وسطی کے حدود میں 246 سے زائد پارکوں اور تقریبا 76 سے زائد کھیل کے میدانوں کو سر سبز رکھنے کے لئے بلدیہ وسطی نے اپنا سیورئج ٹر یٹمنٹ پلانٹ نارتھ ناظم آباد زون کے فتح پارک میں نصب کیا ہے جہاں سے ضلع وسطی میں قائم پارکس،گرین بیلٹس کو روزانہ کی بنیاد پر پانی فراہم کیا جارہا ہے ۔ واضح رہے کہ ماضی میں کئی پارکس میں کنوئیں بھی کھدوائے گئے تھے جو خشک ہو چکے ہیں بلدیہ وسطی پارکس و پلے گراؤنڈز کو سرسبز رکھنے اورپانی کی کمیابی کو کنٹرول کرنے کیلئے سیورئج ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے ذریعے مرمت شدہ10عدد واٹر باؤذرپودوں کو پانی فراہم کرنے کے لئے حاصل کر لئے ہیں ۔مزکورہ واٹر باؤزر پارکس و پلے گراؤنڈز کو پانی دینے کے لئے تیار واٹر باؤزر (پانی کاٹینک) کی مدد سے پارکس و پلے گراؤنڈز کو یومیہ کی بنیاد پر قلت آب کو پورا کیا جائیگا ۔یہاں یہ بات واضح رہے کہ ادارہ فراہمی و نکاسی آب نے اہلیان کراچی کو پانی کے ایک ایک بوند سے ترسا رکھا ہے ۔چیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی،وائس چیئرمین سید شاکر علی اور انکی ٹیم نے ذاتی دلچسپی اور کاوشوں سے ضلع وسطی کو گرین کر نے کے عزم کواجاگر کرنے کے منصوبے کا آغاز چند ماہ قبل کردیا گیا تھا جس کے تسلسل میں آج چیئرمین بلدیہ وسطی نے مرمت شدہ باؤزرز کا عملی طور پر معائنہ کیا ۔جبکہ بلدیہ وسطی میں'' درخت لگائیں اپنے پیاروں کے نام'' سے چند ماہ قبل شجر کاری مہم کا بھی باقاعدہ آغاز اس عزم کے ساتھ کیا تھاکہ ماہ دسمبر 2017 تک ضلع وسطی میں ایک لاکھ پودے لگائیں جائینگے یہ تسلسل ہے اس مہم کا کہ کچرا جمع ہونے سے بہتر ہے کہ وہاں پودے لگائے جائیں۔واضح رہے کہ مرمت شدہ 10 باؤزر میں سے 3 باؤزر علاقائی گندے پانی کو سک کرنے کیلئے استعمال ہونگے۔جبکہ باقی باؤزر گندے پانی کو جمع کرنے اور گرین بیلٹوں پارکوں اور کھیل کے میدانوں میں لگے ہوئے درختوں اور پھولوں کے پودوں میں پانی کی فراہمی کا کام کرئینگے۔ چیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے اہلیان وسطی کودعوت عام دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی کے تمام پارکس، کھیل کے میدان اور گرین بیلٹوں کی نگرانی بحیثیت محب وطن شہری خود بھی کریں۔ 





9th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release