14th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

14th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) سری لنکا کے وفاقی وزیرِ بلدیات رؤف عبدالحکیم کی قیادت میں سری لنکن سیاسی و بلدیاتی نمائندوں کے وفد نے چئیرمین بلدیہ وسطی کراچی ریحان ہاشمی اور دیگر بلدیاتی افسران سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد دونوں دوست ممالک میں بلدیاتی سہولیات اور خدمات کے طریقۂ کار سے آگاہی حاصل کرنا اوربلدیاتی خدمات میں بہتری لانے کے لئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اُٹھانا تھا۔سری لنکن وفد کے دیگر ارکان میں سری لنکا کے وفاقی وزیر برائے بلدیات رؤف عبدالحکیم ، پوٹالم شہر کے مئیر کے۔ اے ۔بائز ، رکن قومی اسمبلی سلمان اوررکن صوبائی اسمبلی نعیم اللہ شامل تھے۔بلدیہ وسطی کی جانب سے چیئرمین ریحان ہاشمی کے علاوہ رکن قومی اسمبل شیخ صلاح الدین ، رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد، بلدیہ وسطی کے اراکین کونسل ،اسٹنڈنگ کمیٹیز کے چیئرمینز و چیئر پرسن ،اور بلدیہ وسطی کے افسران بھی شریکِ گفتگو رہے۔ اس موقع پر پوٹالم شہر کے مئیر کے اے بائزنے اپنے دورے کی کامیاب قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جو محبت اور پذیرائی ملی اس کے لئے شکرگزارہیں ۔ دونوں ممالک کے درمیان ایک خصوصی بھائی چارے کی فض�أ قائم ہے اور بلدیاتی خدمات میں ایک دوسرے کے تجربات سے بہتری لائی جاسکتی ہے ۔ شہریوں کی خدمت بلدیاتی اداروں کی اوّلین ترجیح ہوتی ہے ہر شہر اپنی صفائی اور خوبصورتی سے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کی تصویر پیش کرتاہے۔ قبل ازیں چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے وفدکے ارکان کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا ہمارا ایک اچھا دوست ہے ، انہوں نے کہا کہ کیونکہ سری لنکا میں خواندگی کا تناسب 90 فیصد سے زائد اور سری لنکا میں ہریالی بھی بہت ہے ہمیں سری لنکن سے تعلیمی اور شجرکاری کے شعبہ جات کے ساتھ ساتھ بلدیاتی خدمات میں انکے تجربات سے اپنے نظام کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی اور ہمارے تجربات انکے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔سری لنکن وفد کی چئیرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی سے ڈینگی کنٹرول، ماحولیاتی ترقی، تعلیمی اور صنعتی ترقی سمیت مختلف امور پر تبادل خیال بھی کیا ۔ ریحان ہاشمی نے کرکٹ کے حوالے سے کہا کہ جب یورپی ممالک نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے سے انکارکیا تو سری لنکا کے حکومت نے ایک دلیرانہ اقدام کرکے اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجی اور دوستی کا بر ملا اظہار کیا۔ بعد ازاں وفد کے ارکان نے بلدیہ وسطی کے دفتر کے لان میں لگنم اور گل مور کے پودے بھی لگائے جو اُن کے ناموں سے منسوب کئے گئے ۔ انو بھائی پارک ناظم آباد میں سری لنکا کے وفد نے بلدیہ وسطی کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ محدود اوورز کا ایک نمائشی کرکٹ میچ بھی کھیلا ۔ جس میں سری لنکا کے وفد.کی ٹیم کو کامیابی حاصل ہوئی۔ تاہم میچ کو سینکڑوں کی تعداد میں بلدیہ وسطی کے عوام نے دیکھا اور ہر گیند اور اسٹروک پر تالیاں بجا کر داد دی۔سری لنکن وفد کی بلدیہ وسطی آمد کے موقع پر دونوں ملکوں کا قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔

14th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release