26th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

26th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں مساجد،امام بارگاہوں اور قبرستانوں کے اطراف شب برات کی آمد سے قبل صفائی اور روشنی کے انتظامات بہتر کئے جارہے ہیں۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی ہدایت پر ضلع وسطی میں واقع مساجد ، امام بارگاہوں، دینی اجتماعات کے مراکز اور قبرستانوں کے اطرا ف اور راستوں پر صفائی کے بہتر انتظامات کے ساتھ را ت کے وقت روشنی کے اضافی انتظامات کئے جارہے ہیں۔جبکہ شبِ برأت کے موقع پر اپنے عزیز و اقارب کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی غرض سے جانے والے افراد کے لئے قبرستانوں کے قریب پانی کی سبیلیں لگائی جائیں گی تاکہ گرمی کی شدت سے بے حال افراد پیاس بجھاسکیں۔ جبکہ قبرستان آنے والوں میں بلدیہ وسطی کی جانب سے پھولوں کی پتیاں مفت تقسیم کی جائیں گی بلدیہ وسطی کے تحت قبرستانوں سے خودرو پودوں اور جھاڑیوں کی صفائی کا کام پہلے ہی شروع کیا جاچُکا ہے ۔ واضح رہے کہ شبِ برأت کے موقع پر مسلمانوں کی بڑی تعداد اپنے مرحومین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے قبرستان جاتی ہے ۔ ایسے میں ضروری تھا کہ قبرستان میں اُگنے والی خودرو جھاڑیوں کو صاف کردیا جائے اور قبرستان میں خصوصی روشنی کے انتظامات کئے جائیں تاکہ لوگ اپنے عزیزوں کی قبروں کو بہ آسانی شناخت کرکے فاتحہ خوانی کرسکیں جبکہ لوڈ شیڈنگ کے پیش نظر قبرستانوں میں روشنی کو بحال رکھنے کے لئے جنریٹر بھی نصب کئے جائے گے۔ بلدیہ وسطی ، سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کا عملہ دن رات صفائی کے کاموں میں مصروف ہے ۔ 

26th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release