5th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release

5th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release

Plantation campaign starts in DMC Central
Planting plants in rainy season will help grow trees quickly

Dated: 05th july 2018

Karachi :(    )  New tree plantation campaign has started in DMC Central here on Saturday. The Chairman of DMC Central, Rehan Hashmi, along with Additional Director (Parks ) Sharif Khan and other municipal officers, planted a “Gull Mohar” plant to kick off the plantation campaign, at a ground near APWA Girls College, Karimabad in Liaquatabad Zone. At this moment, Rehan Hashmi said that plantation during rainy season would help the plants grow sooner. However, the matter that counts most in growing plants is the looking after and taking care of them after plantation. He added that in DMC Central thousands liters of treated water is being supplied to keep the plants green on daily basis. DMC Central consists of a huge population of over 2 million, if only one person from a house plants one plant, it will help in growth of greenery and pleasant atmosphere in the city. He urged the people of DMC central to keep a check and look-after the trees. On the other hand, storm drains cleaning is also on its ways and making the city cleaner. Rehan Hashmi requested the residents not to throw garbage in rain drains and put it at the right place in Kachra Kundi.




کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں نئی شجرکاری کا آغاز کردیا گیا ، چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے گلبرگ زون ، کریم آباد نزد اپوا کالج میں ’’گُل مہر‘‘ کا پودالگا کر مون سون شجرکاری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر پارکس بلدیہ وسطی شریف خان و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔ میڈیا کے نمائندوں سے شجرکاری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ریحان ہاشمی نے کہا کہ برسات کے موسم میں شجرکاری کرنے سے امید ہے کہ ہریالی میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔تاہم یہ اسی وقت ممکن ہے کہ جب عوام شجرکاری میں بلدیہ وسطی کا بھر پور ساتھ دیں۔بلدیہ وسطی کی آبادی تقریباً ۳۰؍لاکھ نفوس پر مشتمل ہے اگر ہرگھر سے ایک شخص بھی پودا لگائے تو لاکھوں کی تعداد میں پودے لگائے جاسکتے ہیں۔ دوسری بات جس پر چیئرمین نے توجہ دلائی ، پودوں کی دیکھ بھال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اکثر یہ ہوتاہے کہ شجرکاری کے موسم میں پودالگانے کا شوق تو اُبھر آتاہے لیکن پودا لگانے کے بعد اُس کی دیکھ بھال ہر شخص نہیں کرتا۔جبکہ ضرور ی امر یہ ہے کہ پودوں کی آبیاری کی جائے اور ان پر مسلسل نظر رکھی جائے اور معلوم کیا جائے کہ کون سا پوداکس کیفیت میں ہے۔اگر پودوں کی دیکھ بھال نہ کی جائے تو ساری شجرکاری دھری کی دھری رہ جائے اور ماحول میں ہریالی اور سبزہ اور خوشگواری پیدا نہیں ہوسکتی ۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے لگائے گئے پودوں کی باقاعدہ دیکھ بھال ہوتی ہے اور پانی دیا جاتاہے تاکہ پودے بہ خوبی پروان چڑھ سکیں۔گذشتہ شجرکاری کچھ وجوہات کی بن�أ پر سوفیصد ہدف حاصل نہ کرسکی تاہم موجودہ شجرکاری کے دوران ایک لاکھ پودوں کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں سیوریج کے پانی کے ٹریٹمنٹ کے لئے پلانٹ موجود ہیں جن کے ذریعے ٹریٹمنٹ شدہ ہزاروں گیلن پانی روزآنہ پودوں کو دیا جاتاہے۔ دوسری جانب نالہ صفائی مہم جاری ہے جس میں بلدیہ وسطی کے برساتی نالوں کی صفائی جاری ہے تاکہ برسات کے موسم میں نالوں کی کارکردگی بہتر رہے۔ چیئرمین نے بلدیہ وسطی کے عوام سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ گھروں اور کارخانوں کا کوڑاکرکٹ مقررہ جگہ پر کچراکونڈیوں میں ڈالیں اور برساتی نالوں میں کچرا ڈالنے سے اجتناب برتیں۔



5th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release