17th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release

17th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں برساتی نالوں کی صفائی تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ مختلف یوسیز میں برساتی نالوں کے کچرے کو صاف کردیاگیا ہے ۔ میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی وسیم سومرو نے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں جاری برساتی نالوں کی صفائی کے کام کا اچانک دورہ کیا ، اس موقع پر سپریٹنڈنگ انجینئر بلدیہ وسطی اقبال احمد خان ،ایگزیکٹیو انجینئر بلڈنگ و روڈ نیو کراچی ناز ش رضا ، اورایگزیکٹیو انجینئر بلڈنگ و روڈ نارتھ ناظم آباد امتیاز علی شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وسیم سومرو نے نالہ صفائی میں مصرو ف بی اینڈ آر کے کارکنوں اور سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کی افرادی قوت کے کام کو سراہا کہ جو وہ اپنے ضلع کی صفائی کے لئے انجام دے رہے تھے۔انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ بلدیاتی کاموں میں تندہی سے خدمات انجام دیں اور عوام کی بھلائی کے کاموں میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں۔انہوں نے متعلقہ ڈپارٹمنٹ کے افسر کو ہدایت کی کہ برساتی نالوں سے ہیوی مشنری کے ذریعے نکالے جانے والے کچرے کو فوری طور پر ڈمپنگ پوائنٹ پر منتقل کرنا بھی ضروری ہے جسے بلا تاخیر ڈمپرز کے ذریعے نالوں کے اطراف سے اُٹھوا کر ڈمپنگ پوائنٹس پر منتقل کیا جائے ۔ جبکہ نالوں کے اطراف رہ جانے والا گیلا کوڑاکرکٹ صاف کرنے کے لئے افرادی قوت استعمال کی جائے ۔واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں چھوٹے بڑے ہر کام کی راہ میں مالی پریشانی آڑے آتی ہے ۔ تاہم بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اپنی مدد آپ کے اصولوں کے تحت عوام کی زیادہ تر مشکلات دور کرنے میں کامیاب ہورہی ہے۔ فی الوقت سب سے اہم مسئلہ صفائی اور نالوں سے کوڑا کرکٹ صاف کرنا ہے۔ تاکہ عوام ممکنہ مون سون بارشوں کے دوران ناگہانی پریشانیوں سے محفوظ رہیں۔وسیم سومرونے نیوکراچی زون، نارتھ ناظم آبادزون، گلبرگ زون اور لیاقت آباد زونز کی مختلف یوسیز کا دورہ کیا تاکہ صفائی کے کاموں پر نگرانی رکھی جاسکے اورکسی بھی مقام پر عملہ سستی یا کوتاہی کا مرتکب نہ ہو۔



17th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release