4th June 2018 DMC Central Karachi Press Release

4th June 2018 DMC Central Karachi Press Release


Yom e Ali will be observed with due respect in DMC Central
All efforts must lead to strengthen brotherhood among Muslims: Rehan Hashmi
Dated:
Karachi (   ) Chairman DMC Central, Rehan Hashmi has said that Yom e Shahadat-e-Hazrat Ali would be held with due religious respects in DMC Central, Karachi. He was talking to the DMC officers during a meeting regarding arrangements about the last Ashra of Ramzan and the Eid-ul-Fitr. The DMC administration was making great efforts to strengthen religious brotherhood among all the Muslims, he added. On the other hand,he has instructed  concern officers to keep their staff active in keeping clean the surrounding of Imambargaahs and the places of Majaalis. He has also arranged for the special streets lights so as to facilitate the Azadaars (mourners) with lights at night. All efforts have been made to keep the path of the Yom-e-Ali Processions clean. Heat-stroke facilitation camps will also be setup so as to help the mourners in case of any emergency due to the hot weather.  




کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں ترقیاتی کام تسلسل کے ساتھ جاری ہیں، عوامی کی فلاح بہبود کے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل برؤے کار لائے جارہے ہیں ۔ نارتھ کراچی میں رمضان المبارک کے دورا ن پندرہ ہزار اسکوائر فٹ مخدوش سڑک کی استر کاری کا کام مکمل کرلیا گیا۔علاقہ مکینوں کی جانب سے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی سے اظہارِ تشکّر۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی کے نارتھ کراچی زون کی یوسی 4کے علاقے سیکٹر الیون ۔اے، میں پندرہ ہزار فٹ مخدوش سڑک کی استر کاری کا کام تکمیل کو پہنچ گیا۔ علاقہ مکینوں نے سڑک کی کارپیٹنگ کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل پر چیئرمین بلدیہ وسطی کا شکریہ اداکیا۔مذکورہ سڑک کی استرکاری سے نہ صرف ٹریفک کے بہاؤ میں روانی ہوگی بلکہ ارد گرد کے علاقہ مکینوں اور تجارتی مراکز کو نقل و حمل میں فائدہ پہنچے گا۔واضح رہے کہ سڑکوں کی پیوند کاری اور استر کاری سے قبل واٹر اینڈ سیورئج کی لائنیں بچھائی گئی تھیں جو کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ذمہ داری تھی مگر بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے اپنے لوگوں کو واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے بجائے اپنے اخراجات پر سڑک کی استرکاری مکمل کرائی ۔اُدھر سیوریج کے پانی کی وجہ سے سڑکیں تباہ حالی کا شکار تھیں تاہم فنڈز کی کمی کے باوجود اپنی عوام کو فراہمی آب اور نکاسی آب کے مسائل سے نجات دلانے کے لئے کروڑوں روپے کی لاگت سے واٹر اینڈ سیوریج کی لائنیں ڈالی گئیں ۔ مذکورہ سڑک کی تعمیرسے اردگرد کی رہائشی آبادی اور تجارتی مراکز سے تعلق رکھنے والے افراد کو آمد و رفت میں بہت فائدہ پہنچے گا جبکہ خریداروں کو بازارپہنچنے میں دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔یہ بات بھی عیاں ہے کہ حکومتِ سندھ نے کراچی کی شہری حکومت اور بلدیاتی اداروں کے فنڈز میں خاصی کمی کردی ہے جس کی بنا پر ہر ضلع مالی پریشانی کاشکار ہے ۔تاہم چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اپنے محدود وسائل کو اثر پذیر منصوبہ بندی کے ذریعے ایڈجسٹ کرکے اپنے منصوبے مکمل کررہے ہیں۔ مذکورہ سڑک کی استر کاری بھی ان ہی کاموں کا تسلسل ہے ۔مقامی آبادی کے لئے یہ ایک دیرینہ مسئلہ تھا جس کی تکمیل پر علاقہ مکینوں نے ریحان ہاشمی کاشکریہ ادا کیا۔





4th June 2018 DMC Central Karachi Press Release