17th May 2018 DMC Central Karachi Press Release

17th May 2018 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( )ڈسٹرکٹ سینٹرل کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ہم ڈسٹرکٹ سینٹرل میں نامساعد حالات کے باوجود اور وسائل کی کمی کے باوجود مسلسل ترقیاتی کام کررہے ہیں وہ یہاں سید محمد عادل ابراہیم اور ولی اللہ خان چیئرمین ایس ایم ای (SME) کی جانب سے کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں اور آرٹس کونسل کراچی کے صدر محمد احمد شاہ کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کررہے تھے انھوں نے کہا کہ ہم فنڈ نہ ہونے کا رونا نہیں رو رہے بلکہ اپنے وسائل سے اپنی ٹیم کی جدوجہد سے مسلسل کام کررہے اور جلد ہی ڈسٹرکٹ سینٹرل میں سڑکوں کی استرکاری اور کچرے کی صفائی کا کام تیزی سے مکمل کرلیں گے ۔ریحان ہاشمی نے مزید بتایا کہ ضلع وسطی میں 70% فیصد مسائل واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نااہلی اور بداعمالیوں کا نتیجہ ہیں جس کا عذاب پورے شہر کو سہنا پڑ رہا ہے جبکہ بلدیہ وسطی نے وہ کام جو کہ KW&SB کی ذمہ داری ہیں از خو د کروانے شروع کئے ہیں جس میں 70% وسائل کو سیوریج لائن کی بہتری کیلئے استعمال کرنا شروع کردیا ہے چونکہ جب تک سیوریج لائن کی مرمت نہیں ہوجاتی روڈ ز بنانا بے کار ہوگا۔اگر KW&SB اپنا کام کررہا ہوتا تو یہ پیسے بلدیہ وسطی سیوریج کے کاموں کے بجائے سڑکوں کی مرمت لائیٹوں اور پارکوں کے کاموں میں استعمال کررہا ہوتا۔ ممتاز صنعت کار اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے وائس چیئرمین اشتیاق بیگ نے کہا کہ ہماری حکومت نے اس شہر سے دہشت گردی ختم کی اور کراچی کے عوام کی سہولت کیلئے گرین بس سروس کا جلد آغاز ہورہا ہے ہماری حکومت کراچی کو صاف ستھرا اور گندگی سے پاک شہر دیکھنا چاہتی ہے۔آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے کہا کہ آرٹس کونسل میں گذشتہ دو سالوں میں جتنے کام ہوئے ہیں وہ سب کے سامنے ہے اب آرٹس کونسل کے ممبران آرٹس کونسل آکر خوشی محسوس کرتے ہیں۔ ہم آرٹس کونسل کو ایک مثالی ادارہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں ولی اللہ خان نے کہا کہ کراچی کی ترقی کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیئے شیخ راشد عالم نے کہا کہ ہمیں کراچی کو اون کرنا ہوگا تب ہی یہ شہر ترقی کرسکے گا ۔ عبدالمجید ایرانی نے کہا کہ ہماری کمیونٹی نے کراچی کیلئے بہت کام کیا اور کررہی ہے ۔ زوہیب طاہر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں مسلسل ترقیاتی کام ہورہے ہیں کراچی پریس کلب سیکریٹری مقصود یوسفی نے کہا کہ جب تک ہم خود اپنے شہر کو صاف نہ رکھیں گے تو صرف ادارے کچھ نہیں کرسکتے کراچی پریس کلب کے صدر احمد ملک نے کہا کہ کراچی میں صحافی حضرات اس شہر کی بھلائی کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں بعدازاں ریحان ہاشمی 249 اختیار بیگ اور احمد شاہ ،شیخ راشد عالم اور عبدالمجید ابرانی نے صحافیوں کو شیلڈ پیش کیں۔ 



17th May 2018 DMC Central Karachi Press Release