7th May 2018 DMC Central Karachi Press Release

7th May 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ تعلیم ہماری بنیادی ضرورت ھے بلدیہ وسطی کے زیر انتظام اسکولوں کے طلبا و طالبات کسی بھی طورپرائیویٹ اسکولوں کے طلبا سے ذہانت میں کم نہیں بلکہ بہت سے نجی اسکولوں کے طلبا سے بہتر ہے انہوں نے یہ بات بلدیہ وسطی کے زیر انتظام چلنے والے اسکولوں کے طلبا و طالبات کے لئے مفت کتابیں تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر چیئرمین اسٹنڈنگ کمیٹی تابش جیلانی ،ڈائریکٹر ایجوکیشن بلدیہ وسطی محمد عرفان،ڈپٹی ڈائریکٹر ز ،ہیڈمسٹریس ،اور اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر انہوں نے مفت کتابوں کی تقسیم کے حوالے سے چیئرمین سندھ ٹیکس بک بورڈ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر طلبا کو درسی کتابیں بروقت مل جائیں تو طلبا کا کئی ماہ کا وقت ضائع ہونے سے بچ جائیگا اور طلبا اپنے وقت پر نصاب کو مکمل کر سکیں گے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ مفت کتابوں کی فراہمی کراچی کے بچوں کا حق ہے خاص طور پرکراچی کے بلدیاتی اسکولوں کے زیر انتظام چلنے والے اسکولوں کا حق ہے اس موقع پر انہوں نے منتخب نمائندوں اور اساتذہ کی کوششوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندے اور اساتذہ جس جانفشانی کے ساتھ زرائع نہ ہونے کے باوجود بلدیاتی اسکولوں کی تعلیمی معیار اور اسکولوں عمارتوں کو بہتر سے بہت بنانے میں مصروف عمل ہیں وہ قابل تحسین عمل ہے ، انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ طلبا کی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں اور ثابت کریں کہ ہمارے اسکولوں میں پڑھنے والے بچے ذہین اور قابل ہیں انہوں نے کہا کہ مسقبل میں بلدیہ وسطی کے اسکول کراچی کے بہترین اسکولوں میں شمار ہونگے اور ان ہی اسکولوں سے بہترین اسکالرز اور پڑھے لکھے نوجوان ابھر کے سامنے آئیں گے جو اس ملک کا نام روشن کریں گے انہوں نے کہا کہ اب ہمارے 30 سے 40 اسکول اس معیار کے ہوچکے ہیں جس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے طلبا سے بہتر تعلیمی معیار رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پرعزم ہیں کہ آنے والے دنوں میں بلدیاتی اسکولوں کا معیار تعلیم مزید بہتر کریں گے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اساتذہ ہمارے لئے قابل احترام ہیں اساتذہ کے مسائل کا حل ترجیحات میں شامل ہیں ۔ 



7th May 2018 DMC Central Karachi Press Release