4th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release

4th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں نیو کراچی ،گلبر گ اور لیاقت آباد میں قائم برساتی نالوں کی صفائی کا معائنہ ، بلدیہ وسطی میں جاری صفائی مہم کی رفتار میں اضافہ ۔ چئیرمین ریحان ہاشمی اور دیگر بلدیاتی افسران اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کے معاملات کی دیکھ بھال اور تکمیل میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ اُدھر شاہراہوں کی صفائی میں بلدیہ وسطی کے افسران پوری تندہی سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔جبکہ سندھ کے چیف منسٹر کی ہدایت پر ضلع وسطی سے ہر قسم کے سیاسی اور اشتہاری بینرز اُتارے جارہے ہیں،تاکہ ضلع وسطی اوراسکے ہرے بھرے علاقے عوام کو بہتر اور خوشگوار فضأ کا نظارہ پیش کرسکیں۔دریں اثنا شہر کی دیواروں پرلکھے ہوئے اشتہاری اور دیگر غیر اخلاقی جملوں اور نعروں کو مٹاکر چونا کاری کرنے میں بی اینڈ آر کے کارکنان مصروف ہیں تو ایم اینڈ ای ڈپارٹمنٹ کے افسران اور کارکنان افرادی قوت کے ساتھ ساتھ ہیوی اینڈ لائٹ مشنریز بھی استعمال کرتے ہوئے اسٹریٹ لائٹس کو درست کرنے کے ساتھ بینرز اور جھنڈے اُٹار رہاہے۔تاکہ صفائی کا کام عام رفتارکے بجائے تیزرفتاری سے تکمیل کو پہنچے ۔سڑکوں کے درمیان آئی لینڈز پرکی جانے والی صفائی بہتر طریقہ پر ہوجائیگی ۔ بلدیہ وسطی میں شجر کاری کی مہم بھی اپنی سُبک خرامی کے ساتھ جاری ہے جبکہ پودوں کو ہزاروں گیلن ٹریٹیڈ پانی روزآنہ دیا جاتاہے ۔ریحان ہاشمی نئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا منصوبہ بنارہے ہیں تاکہ زیادہ مقدار میں پودوں کے لئے پانی مہیا کی جاسکے۔ واضح رہے کہ ریحان ہاشمی نہ صرف یہ کہ بلدیہ وسطی کو صاف ستھرادیکھنا چاہتے ہیں بلکہ چاہتے ہیں کہ یہ صفائی و ستھرائی مستقل بنیادوں پر جاری رہے۔کیونکہ ایک مرتبہ کسی بھی کام کا وزن بڑھتا ہے تو بڑھتاہی جاتاہے اسی طرح اگر کوڑاکرکٹ کو بر وقت نہ اُٹھایا جائے تو بیک لاگ مسلسل بڑھتا رہتاہے اس صورتِ حال کو سامنے رکھتے ہوئے ریحان ہاشمی ایسی منصوبہ بندی پر کام کررہے ہیں کہ جو بلدیہ وسطی کو مسلسل صاف ستھر ا رکھے ۔



4th Jul 2018 DMC Central Karachi Press Release