5th May 2018 DMC Central Karachi Press Release

5th May 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت کے سبب ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لئے عوام کو ہر ممکن سہولیات بہم پہچائی جائیں انہوں نے کہا کہ گرچہ گرمی کی شدت میں اضافہ قدرتی عمل ہے لیکن اگر K الیکٹرک گرم موسم میں شہری کو بلاتعطل بجلی فراہم کرے یا کم از کم غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرے تو عوام کو گرمی کی شدت کے سبب ہیٹ اسٹروک جیسے خطرات سے نمٹنے میں خاطر خواہ ریلیف حاصل ہو سکتا ہے کیونکہ واٹر بورڈ کا عملہ پینے کی فراہمی میں روکاوٹ کا سبب بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کو قرار دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کی غریب آبادیوں میں پینے کی فراہمی کا زیادہ تر انحصار K الیکٹرک کی جانب سے مہیا کی جانے والی بجلی پر ہی ہے کیونکہ کہ پمپ چلائے بغیر پانی گھروں تک پہچنا ناممکن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں قائم ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لئے لگائے جانے والے کیمپس کا دورہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن شمعونہ صدف ،چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شکور لاری،و دیگر بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ تھے چیئرمین ریحان ہاشمی نے ہیٹ اسٹروک امدادی کیمپ پر عوام کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ کیمپ پر گرمی کی شدت سے بچاؤ سے متعلق تمام اشیاء کی موجوگی کو ممکن بنایا جائے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کراچی میں گرمی کی شدت کا زور توڑنے کے لئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں انہوں نے کہا کہ شجرکاری کے فروغ سے گرمی کی شدت میں خاطر خواہ کمی واقع ہوسکے گی انہوں نے ہیٹ اسٹروک کیمپ کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جب تک گرمی کی شدت میں کمی واقع نہ ہو ہیٹ اسٹروک کیمپس باقاعدگی کے ساتھ عوام کو سہولتیں پہچانے کے لئے قائم رکھیں جائیں جبکہ ہیٹ اسٹروک امدادی کیمپس پر صبح ۹ بجے سے شام ۵ بجے تک عملے کی موجودگی کو بھی سو فیصد ممکن بنایا جائے عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی واضح رہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ اور محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں درجۂ حرارت میں مزید اضافے کی پیشنگوئی کے پیش نظر عوام کو ہیٹ اسٹروک سے فوری بچاؤ کے لئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی خصوصی ہدایت پر ضلع وسطی کے مختلف مقامات پر ہیٹ اسٹروک کیمپس قائم کردئے گئے کراچی میں گرمی کی شدت میں ہونے والے اچانک اضافے نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا جبکہ محکمۂ موسمیات نے نہ صرف کراچی کے درجۂ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے بلکہ عوام کو ہیٹ اسڑوک سے دوچارہونے کے خطرے کا بھی امکان ظاہر کیا تھا جس کی بناء پرچیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی میں عوام کو ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لئے ہیٹ اسٹروک امدادی کیمپس (Frist Response Centreکے قیام کے احکامات جاری کئے جس کے سبب ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں ہیٹ اسٹروک امدادی کیمپ (Frist Response Centre )لگادیئے گئے ہیں ۔ ، ریحان ہاشمی کی خصوصی ہدایت پر بلدیہ وسطی محکمۂ صحت کے افسران و عملہ ممکنہ ہیٹ اسٹروک کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ۔ ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپس میں ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف،آئس پیکس،آئس جیکٹس،O.R.S ،ڈریپس،تولئے،کیپ،منرل واٹرکی سہولیات دستیاب ہونگی۔ 

5th May 2018 DMC Central Karachi Press Release