23rd June 2018 DMC Central Karachi Press Release

23rd June 2018 DMC Central Karachi Press Release

REHAN HASHMI KICKS OFF SPECIAL STORM WATER DRAIN CLEANING CAMPAIGN

ONE WEEK CAMPAIGN WILL CLEAN 35 KM LONG DRAIN AND 70 CHOCKED POINTS


Dated: 23/06/2018

Karachi (      ) The Chairman of DMC Central, Rehan Hashmi has kicked off a special campaign, by starting excavator, to clean storm water drains in the jurisdiction of DMC Central. 35 heavy machineries including dumpers, liftera and excavators will be used along with men power to remove garbage and trash from the said drains. At the event, Rehan Hashmi told the media persons that the main aim of the campaign is to let the residents and the business persons of the district central enjoy monsoon rain without any trouble and problems. The campaign will continue for one week and clean 70 chocked points and 35 km length of storm water drains, he added. He further said that District Central is the largest populated district, its problems are also big, but the Sind Government was ignoring Karachi thus creating hurdles in the way of performance of DMC services. It has been observed that the people throw plastic shopping bags and garbage in Nalaas that had turned them into garbage heaps. It is hoped that present cleaning campaign will make them workable to drain out the rain and sewerage water smoothly. The campaign started at midnight between 22nd and 23rd jun 2018 by cleaning the storm water drain from pyala hotel to Sakhi Hasan roundabout.      




کراچی ( ) بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے برساتی نالوں کی خصوصی صفائی مہم کا آغاز کردیا۔ افرادی قوت کے ساتھ ہیوی مشینری کا استعمال ۔ صفائی مہم کا مقصد مون سون برسات کے موقع پر عوام کو ناگہانی صورتِ حال سے دوچار ہونے سے بچانا ہے۔مذکورہ صفائی مہم ۲۲249اور ۲۳؍ جون کی درمیانی شب شروع کی گئی ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحان ہاشمی نے بتایا کہ اس خصوصی صٖفائی مہم کا بنیادی مقصد برساتی نالوں کی صفائی ہے تاکہ بارشوں کے دوران یہ نالے اوور فلو نہ ہوجائیں اور گھروں میں بارش اور سیوریج کا پانی نہ بھر جائے۔انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے دوران ۷۰؍چوکڈ پوائنٹس اور ۳۵؍کلو میٹر طویل براستی نالوں کی صفائی کے لئے افرادی قوت کے ساتھ ۳۸؍ہیوی مشنریز استعمال کی جائیں گی جن میں ۱۸؍ڈمپر لوڈرز اور ۴؍ایکسکیو یٹرز شامل ہیں۔یوں تو صفائی کا مسئلہ پورے کراچی میں ایک عفریت کی شکل اختیارکرچکا ہے اور اس پریشان کُن صورتِ حال کی ذمہ دار حکومتِ سندھ ہے جس نے کراچی کی منتخب قیادت اور مقامی حکومت کو نہ صرف اختیارات سے محروم کردیا ہے بلکہ مالی معاملات میں بھی پریشانیاں پیداکی ہیں۔تقریباً آٹھ برسوں تک بلدیاتی انتخابات کا نہ ہونا نہ صرف کراچی بلکہ پورے صوبۂ سندھ کے عوام کے لئے ذہنی کوفت کا باعث تھا جبکہ حکومتِ سندھ اور اُس کے منظورِ نظر افراد اپنے اختیارات سے بھرپور ذاتی مفاد حاصل کرتے رہے اور عوام کی تکالیف کو نظر اندازکیا گیا۔ خدا خداکرکے سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی انتخابات ہوئے اور کراچی کے بلدیاتی ادارے عوام کی جانب سے منتخب نمائندوں کی ذمہ داری بنے۔بلدیہ وسطی جو کہ آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑاضلع ہے، اس میں بھی ایسے ہی حالات میں منتخب نمائندے ریحان ہاشمی نے چیئرمین کا منصب سنبھالا۔ تاہم کوڑے کرکٹ کا انبار ایک عذاب کی شکل میں سامنے موجود تھا۔ تاہم عوام کا درد رکھنے والے عوامی نمائندوں نے اس چیلنج کو قبول کیا اور دن رات کی محنت وہ نتیجہ لائی کہ آٹھ سال کا بیک لاگ بمع روزآنہ کی بنیاد پر جمع ہونے والا کوڑاکرکٹ بھی صاف کیا جانے لگا۔ دوسری جانب برساتی اور سیوریج کے پانی کی نکاسی کے لئے بنائے گئے نالوں کی صفائی بھی ایک مسئلہ تھی۔ عوام کی جانب سے غیر مناسب رویہ نے نالوں کو کچراکونڈی کی شکل دے دی۔ تاہم یہ چیلنج بھی ریحان ہاشمی نے قبول کیا اور نالوں کی صفائی کی مہم بھی جاری رہی ۔ فی الوقت سب سے اہم بات مون سون بارشوں کے موقع پر عوام کو پریشان کُن صورتِ حال سے بچانے کے لئے برساتی نالوں کی صفائی ہنگامی بنیادوں پر کرانا ضروری تھا ۔ یوں ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کی حدود میں رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے اورافرادی قوت کے ساتھ ہیوی مشینری کا استعمال ضروری سمجھا اور ۲۲249 اور ۲۳؍ جون کی درمیانی شب گلبرک کے نزدیک پیالہ ہوٹل کے ساتھ واقع برساتی نالے کی صفائی سے ابتداکی گئی۔ یہ مہم چوبیس گھنٹے ایک ہفتے تک جاری رہے گی ، اس دوران ۳۵؍کلومیٹر طوالت کے برساتی نالوں کو کوڑے کرکٹ سے صاف کرکے گندے اور بارش کے بانی کی سہل نکاسی ممکن بنائی جائے گی۔ 



23rd June 2018 DMC Central Karachi Press Release