20th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release

20th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ حق پرست بلدیاتی قیادت نے ضلع وسطی میں کروڑوں روپے کی لاگت سے واٹرو سیوریج کی نئی لائنوں کی تنصیب اور مرمت کے کام اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے انجام دیئے ہیں کراچی واٹر اینڈسیوریج بورڈ کی لاپرواہی کو عوام کی خدمت میں روکاوٹ نہیں بننے دیں گے زیادہ تر مخدوش لائنوں کی مرمت واٹر بورڈ کی عدم توجہی کی بنا پر نہیں ہورہی جسکے نتیجے میں ابلتے ہوئے گٹر تعفن اور گندگی کا سبب بن رہے ہیں وہ سلیم سینٹر سیکٹر 11-I یونین کونسل نمبر5میں 200 رننگ فٹ نئی سیوریج لائن ڈالنے کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے علاقہ مکینوں سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پرچیئرمین یونین کمیٹی نمبر 5 فاروق احمد،وائس چیئرمین نایاب ، ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر ، ،xen بلڈنگ و روڈنیو کراچی نازش رضا و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے، چیئرمین بلدیہ وسطی نے بتایا کہ سیوریج لائن بچھانے کے تمام اخراجات بلدیہ وسطی برداشت کر رہی ہے جبکہ یہ کام کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا ہے واضح رہے کہ موجودہ صورت حال میں ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ سیوریج لائنیں چوک ہیں اور گٹروں سے گندا پانی نکل کر گلیوں اور سڑکوں میں پھیل رہا ہے جس کے سبب ایک جانب تو گندگی اور تعفن میں اضافہ ہورہا ہے تو دوسری جانب خطرناک بیماریوں کے پھوٹ پڑنے کے امکانات ہیں تاہم چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور انکی ٹیم نے عوام کو اس خطرناک صورت حال سے بچانے کے لئے آمدنی کے وسائل نا کافی ھونے کے باوجود DMC سینٹرل کی جانب سے فنڈز جاری کر کے ضلع وسطی میں نئی واٹر و سیوریج لائن بچھانے کے ساتھ ساتھ مخدوش سیوریج لائن کی مرمت کے کام کا بیڑہ اٹھایا ہے تاکہ عوام کو سیوریج کے مسائل سے نجات مل سکے اس موقع پر متعلقہ یوسی کے وائس چیئرمین فاروق احمد نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے یوسی نمبر ۵ میں سیوریج سسٹم کا برا حال ہے اور کوئی پرسان حال تھا واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی عدم توجہی نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے اس موقع پراہلیان سلیم سینٹر کا اپنا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی اہلیان علاقہ نے حق پرست قیادت کاشکریہ ادا کیا ۔



20th Apr 2018 DMC Central Karachi Press Release