8th May 2018 DMC Central Karachi Press Release

8th May 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی کے تمام زونز کے دفاتر کا اچانک ہنگامی دورہ کیا، دفاتر میں حاضری، دفتری معاملات کی بروقت انجام دہی اورسست روی کو بھی زیرِ غور لایا گیا۔ دیر سے دفتر آنے والے ملازمین کو تنبیہ اور دفتری ذمہ داریوں کی ادائیگی میں سست روی دکھانے والے عملے کو دفتری قوانین کے مطابق کارروائی کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنے کی تنبیہ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین ضلع وسطی نے ضلع وسطی کے چاروں زونز (نیوکراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ ، لیاقت آباد) کے بلدیاتی دفاتر میں افسران اور عملے کی کارکردگی کے حوالے سے براہ راست معلومات اور تفصیلات حاصل کرنے کے لئے اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تمام شعبہ جات میں حاضری اور چھٹیوں کے معاملات کو سرِ فہرست رکھتے ہوئے تمام شعبہ جات کے افسران کو ہدایت کی کہ عملے کی حاضری کو سو فیصد بنانے کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے دفتری معاملات کی انجام دہی میں سستی برتنے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور تنبیہ کی دفتری معاملات میں سست روی کا مظاہرہ کرنے والے محکمہ جاتی کاروائی کا سامنا کرنے کے لئے تیاررہیں۔ جبکہ اپنی ذمہ داری تندہی اور جانفشانی سے اداکرنے والوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں میں بروقت اور سُرعت سے خدمات کو انجام دینے والے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے ضلع وسطی کے تمام بلدیاتی دفاتر کو خدمات کے حوالے سے بہترسے بہتر بنانے کے ہر ممکن اقدامات کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا اظہار کیا۔ 


8th May 2018 DMC Central Karachi Press Release