31st May 2018 DMC Central Karachi Press Release

31st May 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی کی صدارت میں بلدیہ وسطی کا ہنگامی اجلاس ،اجلاس میں شدید گرمی کے بعد مون سون کی بارشوں کے حوالے سے برساتی نالوں کی صفائی ،گرمی کی شدت میں کمی تک ہیٹ اسٹروک کیمپس قائم رکھنے اور یوم علیؓ کی آمد سے قبل تمام مساجد و امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں پر صفائی ستھرائی،روشنی کے انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے حکمت عملی پر غور کیا گیا اجلاس میں میونسپل کمشنر آفاق سعید،سپرٹینڈنگ انجینئر اقبال احمد خان ،چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شکور لاری ،ڈائریکٹر ایڈمن شمعونہ صدف ،چاروں زونز کے افسران بھی شریک تھے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی افسران کو ہدایت کی کہ رمضان المبار ک میں عوام کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مون سون کی بارشوں سے قبل ضلع وسطی کے تمام برساتی نالوں کی صفائی کو ممکن بنایا جائے تاکہ قبل از وقت تیاری نہ ہونے کی وجہ سے ممکن ہے کہ بارش رحمت کے بجائے زحمت بن جائے۔اس لئے سرِ دست تمام برساتی نالوں کی صفائی کو ممکن بنایا جائے اجلاس میں گرمی شدت میں کمی تک ضلع وسطی میں قائم ہیٹ اسٹروک کیمپس کوتواتر کے ساتھ جاری رکھا جائے جبکہ رمضان کے دوسرے عشرے میں مارکیٹوں میں عوام کی آمد ورفت کے باعث رات کے اوقات میں صفائی ستھرائی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت جاری کردی گئی اجلاس میں یوم علیؓ کی آمد سے قبل ہی تمام مساجد وامام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کی گزگاہوں پرصفائی ستھرائی اورروشنی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ 


31st May 2018 DMC Central Karachi Press Release